کورونا وائرس: ایک دن میں ریکارڈ 78،761 نئے معاملات کے ساتھ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی
نئی دہلی، 30 اگست: مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک دن میں ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 78،761 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 35،42،733 تک جا پہنچی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 63،498 ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ صبح آٹھ بجے اپ لوڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کوویڈ 19 کے فعال معاملات کی تعداد 7،65،302 ہے، جب کہ 27،13،933 افراد اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔