کورونا وائرس: اترپردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن مقررہ وقت پر 15 اپریل کو ختم ہوجائے گا، لیکن ہجوم کے خلاف متنبہ کیا

نئی دہلی، اپریل 5: اتوار کے روز اتر پردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ناول کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن 15 اپریل کو منصوبے کے مطابق ختم ہوجائے گا، لیکن ساتھ ہی انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے بعد بھیڑ سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لیے ایک طریقۂ کار وضع کیا جانا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے مطابق آدتیہ ناتھ نے یہ باتیں ارکان پارلیمنٹ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گفتگو کے دوران کیں۔

آدتیہ ناتھ نے کہا ’’15 اپریل کو لاک ڈاؤن اٹھا لیا جائے گا۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ بھیڑ نہ امڈ پڑے۔ اس سلسلے میں آپ کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔ وجہ یہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد اگر ہجوم ہوتا ہے تو ہماری ساری کوششیں رائیگاں جائیں گی۔ لہذا میں چاہتا ہوں کہ ہم ایک طریقۂ کار تیار کریں اور اس کے لیے میں آپ کی تجاویز چاہتا ہوں۔‘‘

ویڈیو کانفرنس میں شریک مرکزی وزیر اور کاروباری شخصیت مہندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ وزیر اعلی نے ممبران پارلیمنٹ کو کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ہندوستان میں اب تک کوویڈ 19 کے 3،374 معاملات درج ہوئے ہیں اور 77 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ جب کہ دو سو چھیاسٹھ مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اتر پردیش میں 227 معاملات ہیں جن میں سے 19 صحت یاب ہوئے ہیں اور دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔

2 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی۔ اجلاس میں مودی نے کہا تھا کہ مرکز اور ریاستوں کے پاس ملک میں تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے بعد بھیڑ اور آبادی میں داخلے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانی چاہیے۔

اجلاس سے متعلق ایک پریس بیان کے مطابق انھوں نے وزرائے اعلی پر اس بات کے لیے بھی زور دیا کہ ملک کا اجتماعی مقصد کم سے کم جانی نقصان کو یقینی بنانا ہو۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
?sparta escort?sparta escort?sparta escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort