کرناٹک: اعلیٰ ذات کے ہندوؤں نے دلت نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا

اعلیٰ ذات کی لڑکی کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے لڑکی کے اہل خانہ نے بے رحمی سے پٹائی کی ، شکایت کے بعدملزم کو  جیل بھیج دیا گیا

نئی دہلی ،10 جنوری :۔

کرناٹک کے بیدر میں ایک 18 سالہ دلت شخص کو اونچی ذات کی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی ایک  لڑکی سے تعلقات کی وجہ سے لڑکی کے  خاندان نے  دلت نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔مقتول کی شناخت سمیت کمار کے طور پر کی گئی ہے جو کملا نگر کے گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج میں بی ایس سی سال اول کا طالب علم تھا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کو گرفتار لڑکی کے والد اور بھائی کو جمعرات کو جے ایم ایف سی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ملزمان پر ایس سی/ایس ٹی (پریوینشن آف ایٹروسیٹیز) ایکٹ اور آئی پی سی کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کے والد اور بھائی نے، بین ذات تعلقات سے مشتعل ہو کر، سمیت پر 5 جنوری کو اس وقت حملہ کیا جب وہ  لڑکی کے گھر ملنے گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ جبکہ گھر والے واپس لوٹے تو    اس کے والد، کشن گاولی (55) اور بھائی، راہل گاولی (24) نے سمیت کو  لڑکی کے ساتھ  دیکھ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسے لاٹھیوں سے بری طرح پیٹا۔ شدید طور پر زخمی ہونے والے دلت نوجوان کو مہاراشٹر کے لاتور کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ منگل کی رات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔متاثرہ کے والد وجے کمار ماروتھی نے بتایا کہ”میرا بیٹا لڑکی کے قریب تھا، لیکن ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اس وجہ سے اسے مار ڈالیں گے۔