کانپور میں عید کے دوران سڑکوں پر نماز پڑھنے کے الزام میں 40 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج
کانپور ،02 جولائی :
کانپور میں عید الاضحی کے موقع پر سڑکوں پر نماز پڑھنے پر 40 مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جمعرات کو کانپور کے جاجمؤ علاقے میں واقع عیدگاہ مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جانے والے بہت سے لوگوں میں سے کچھ بہت دیر سے پہنچے اور اس لیے انہوں نے سڑک پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا فیصلہ کیا۔
سڑکوں پر نماز پڑھنے کے خلاف حکومتی ہدایت ہے، پولیس نے کہا کہ سڑکوں پر نماز پڑھنے والوں کی تصویروں اور ویڈیوز کی مدد سے شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
40 نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 186 (عوامی کاموں کی انجام دہی میں کسی سرکاری ملازم میں رکاوٹ ڈالنا)، 188 (سرکاری ملازم کے ذریعہ جاری کردہ حکم کی نافرمانی)، 283 (عوامی راستے یا نیویگیشن لائن میں خطرہ یا رکاوٹ) اور کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پر سڑکوں پر نماز ادا کرنے پر کانپور میں 1,000 سے زیادہ مسلمانوں اور ایک عید گاہ کمیٹی کے خلاف تین الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔