ڈی یو:وزیر اعظم کے دورے کے دوران طلباء رہنما نظر بند

پولیس اہلکاروں نے طلبہ تنظیم آئیسا سے جڑے انجلی شرما اور ابھیگیان گاندھی کو گھنٹوں فلیٹ میں بند رکھا

نئی دہلی ،30جون :۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دہلی یونیور سٹی کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی ،اس دوران یونیور سٹی کیمپس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ پورے یونیور سٹی احاطے کو چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا تھا ۔دریں اثنا دہلی یونیور سٹی کے کچھ طلبہ رہنما کو پولیس نے نظر بند بھی کر دیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (اے آئی ایس اے) کے رہنما انجلی شرما اور ابھیگیان گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صد سالہ تقریبات کے لئے دہلی یونیور سٹی دوسرے سے قبل  انہیں 30 جون کو دہلی پولیس نے "حراست میں” لے لیا  تھا۔

دی کوئنٹ کی رپورٹ کے مطابق شمالی دہلی کے کلیان وہار کے رہنے والےابھیگیان گاندھی نےبتایا، "جمعہ کی صبح تقریباً 9.30 بجے ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے کچھ اہلکار ہمارے گھر آئے اور ہمیں اپنے ساتھ تھانے جانے کے لیے کہا، ہمیں گھر کے اندر ہی حراست میں لے لیا۔ ہمیں گھنٹوں تک باہر جانے کی اجازت نہیں  دی۔ دوپہر کے قریب ڈیڑھ بجے   وہ چلے گئے۔

انجلی شرما، جو کلیان وہار کی ہی رہنے والے   ہیں، نے بھی ٹویٹر پر جا کر دعویٰ کیا کہ پولیس نے وزیر اعظم کے دورے سے قبل شمالی کیمپس کو "چھاؤنی” میں تبدیل کر دیا۔انہوں نے اس دوران   اپنے گھر کے باہر بیٹھے دہلی پولیس اہلکاروں کی تصویر بھی شیئر کی۔

انجلی نے ٹویٹ کیا کہ ” ہمیں اپنے فلیٹ میں رکھا جا رہا ہے کیونکہ پی ایم کیمپس میں آ رہے ہیں! نریندر مودی  ہم سے اتنا ڈرتے کیوں ہیں؟انجلی شرما آئیسا  دہلی یونیورسٹی یونٹ میں سکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں، نے ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے اور اس کے ساتھی کے فلیٹ کے اندر قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فاشزم کو شائستہ کارکنوں، خاموش طلباء، فرمانبردار خواتین اور منقسم لوگوں کی ضرورت ہے۔ ہم انہیں اس میں سے کچھ نہیں دیں گے!  انہوں نے مزید لکھا کہ”ہمیں شک کی بنیاد پر ہمارے فلیٹ سے حراست میں لیا گیا۔”  شیر کی گئی تصویر میں ابھیگیان کے پلے کارڈ پر لکھا ہے، "مودی کے دورے سے پہلے، ہمیں ہمارے فلیٹ میں 3.5 گھنٹے تک رکھا گیا تھا،”  "پورا کیمپس پولیس چھاؤنی میں  تبدیل ہو گیاہے۔