ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کی جگہ ڈاکٹر رئیس الدین ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے نئے صدر منتخب
نئی دہلی،2 جولائی:
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی فیڈرل جنرل کونسل نے ناگپور (مہاراشٹرا) کے حالیہ اجلاس میں2028،2024 کی میقات کے لئے مغربی بنگال کی اہم سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر رئیس الدین بائیڈیا کو پارٹی کا قومی صدر منتخب کیا۔اس طرح 10سال تک کامیابی کے ساتھ پارٹی کی صدارت کی ذمہ داری سنبھال رہے ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس کی خدمات کو جنرل کونسل نے خراج تحسین بھی پیش کیا۔
ڈاکٹر رئیس الدین صاحب پارٹی قائم ہونے کے فوراََ بعد ویلفیئر پارٹی مغربی بنگال کے پہلے ریاستی صدر منتخب ہوئے اور چار سال تک اسی منصب پر فائز رہے۔ اس درمیان موصوف نے 2012 میں جنگی پور لوک سبھا سے ضمنی انتخاب بھی لڑا اور 42000 ووٹ حاصل کئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہاں سے مشہور سیاست داں اور سابق صدر جمہوریہ شری پرناب مکھرجی منتخب ہو تے رہے اور ان کے صدر جمہوریہ منتخب ہو نے کے بعد یہ جگہ خالی ہو ئی تھی۔ ڈاکڑ صاحب نہ صرف ہو میوپیتھی کے کامیاب ڈاکٹر ہیں بلکہ بہت سرگرم سماجی کارکن بھی ہیں۔ موصوف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بنگال سے ممبر بھی رہے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب ایک مدبر، فلسفی ہو نے کے ساتھ ساتھ متحرک سیاسی شخصیت بھی ہیں۔توقع ہے کہ ایک بزرگ اور کہنہ مشق سیاست داں کی قیادت میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کامیابی کے ساتھ کچھ اور سنگ میل قائم کرے گی۔
اپنے اختتامی خطاب میں پارٹی کے سابق صدر سید قاسم رسول الیاس نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہر مرحلہ میں ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا پارٹی نے جو کچھ حاصل کیا اس میں آپ سب کی خدمات کا غیر معمولی رول ہے۔ ڈاکٹر الیاس نے آگے کہا ہم جس دور میں سانس لے رہے ہیں، سیاست کرپٹ ہو گئی ہے۔ ہمارے دور کے سیاست دانوں میں چار خصوصیات بہت نمایاں ہیں۔ عام طور پر پارٹی میں کمونلزم(فرقہ داریت)، کرپشن (بدعنوانی)، کرمنالائس(جرائم پیشہ) اور موقع پرستی۔ ہم اس اندھیرے میں اقدار پر مبنی سیاست کا چراغ جلارہے ہیں۔ ابھی پارلیمانی انتخابات سے ہم فارغ ہو ئے ہیں۔ ہم نے دیکھا اس میں عوامی مسائل اور ان کی پریشانیوں کے سدباب کی باتیں کم ہوئی ہیں اور نفرت وبغض وعناد کا ایجنڈا خوب اچھالا گیا۔ ملک کی عوام ایسے سیاسی قائدین کو دیکھنا چاہتی ہے جو ان کے مسائل سے جڑے ہو ئے ہوں اور ازالے کی ترکیب جانتے ہوں۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کو عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔
نو منتخب قومی صدر ڈاکٹر رئیس الدین نے اپنے اختتامی خطاب میں شرکائ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد کیا ہے۔ انہوں نے آگے کہا اس دور میں میں لوگ سیاست میں قدم دولت اور شہرت حاصل کر نے کے لئے رکھتے ہیں۔