چھتیس گڑھ:یوم آزادی پر مساجد اور مدارس میں لازمی قومی پرچم لہرانے کی ہدایت

چھتیس گڑھ وقف بورڈ  کی ہدایت پر تنقید،کیا وقف بورڈ مدارس و مساجد سے وابستہ افراد کی حب الوطنی پر شک کر رہاہےکہ اسے قومی پرچم لہرانے کی ہدایت جاری کرنے کی ضرورت پڑی 

دعوت ویب ڈیسک

نئی دہلی ،12 اگست :۔

یوم آزادی کے موقع پرملک بھر میں تمام مدارس اور دینی تعلیمی اداروں میں قوم پرچم لہرایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں حب الوطنی پر مبنی متعدد پروگرام اور تقریبات کا بھی ہر سال اہتمام کیا جاتا ہے۔یہی نہیں آزادی کاجشن مناتے ہوئے مدارس اور دینی تعلیی اداروں کے بچے ترنگا ریلی نکال کر دیہی اور شہری علاقوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرتے ہیں ۔ہر سال ایسے ہزاروں کی تعداد میں تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہر سال کہیں نہ کہیں کسی ریاست میں مدارس اور مساجد پر ترنگا لہرانے کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے جو کہ نا قابل فہم اور سمجھ سے باہر ہے ۔

امسال چھتیس گڑھ وقف بورڈ نے چھتیس گڑھ میں واقع وقف بورڈ کے تحت آنے والے مدارس اور مساجد میں ترنگا پرچم لہرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔نئے فرمان میں چھتیس گڑھ کی تمام مساجد اور مدرسوں میں یوم آزادی پر ترنگا لہرانا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔  چھتیس گڑھ ریاست وقف بورڈ نے یوم آزادی کے موقع پر تمام مساجد ،مدارس اور درگاہوں میں قومی پرچم لہرانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

چھتیس گڑھ ریاستی وقف بورڈ کے صدر ڈاکٹر سلیم راج نے منگل کو بتایا کہ اس سلسلے میں پیر کو تمام متولیوں(وقف جائیداد کے انتظام و انصراف کیلئے ذمہ دار) کو ایک خط جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے یوم آزادی کے موقع پر مساجد ،مدارس اور درگاہوں میں قومی پرچم لہرانے کو کہا گیا ہے۔

مساجد ،درگاہوں اور مدرسوں کے متولیوں کو لکھے خط میں بورڈ نے کہا کہ اس سال 15 اگست 2025 کو ہمارا 78 واں یو آزادی منایا جائے گا۔ اس قومی تقریب کے مبارک موقع پر چھتیس گڑھ ریاست میں واقع تمام مساجد،درگاہ،مدرسہ کے صدر دروازے پر قومی پرچم لہرایا جائے۔یوم آزادی کی اہمیت کو سمجھیں اور حب الوطنی ،آپسی اتحاد اور بھائی چارے کا ثبوت دیتے ہوئے اس موقع کا احترام کریں۔

چھتیس گڑھ کے اس فرمان پر سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا مدارس میں یوم آزادی پر تقریب نہیں منائی جاتی کہ وقف بورڈ کو اس طرح کی ہدایت جاری کرنے کی ضرورت پڑی؟اس طرح کا نوٹس جاری کر کے وقف بورڈ نے مدارس میں پڑھنے اور زیر تعلیم طلبا و اساتذہ کی حب الوطنی پر شک کیا ہے جو مناسب نہیں ہے۔وہیں سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا اس طرح کا فرمان کسی گروکل یا مندر کے منتظمین کو کبھی جاری کیا جاتا ہے حالانکہ اتنے بڑے پیمانے پر مندروں اور گرو کل وغیرہ میں یوم آزادی پر جشن یا تقریبات کے انعقاد کا اہتمام نہیں کیا جاتا ۔حب الوطنی کا مظاہرہ غیر مسلموں اور ان کے اداروں کی طرف سے نہیں کے برابر نظر آتا ہے جب کہ مسلمانوں او ان کے اداروں کی طرف سے بہت زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔

 

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?