چدمبرم نے وزیر اعظم کے معاشی پیکج کے اعلان کو ’’سرخی اور خالی صفحہ‘‘ والی کتاب قرار دیا
نئی دہلی، مئی 13: کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے وزیر اعظم کے 20 لاکھ کروڑ ڈالر کے مالی پیکیج کو ’’سرخی اور خالی صفحے‘‘ قرار دیتے ہوئے طنز کیا اور کہا کہ وہ وزیر خزانہ کے ذریعے خالی صفحوں کو بھرنے کے منتظر ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز 20 لاکھ کروڑ کے بڑے معاشی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر چدمبرم نے کہا کہ وہ معیشت میں آنے والے ہر اضافی روپیہ کا حساب لیں گے اور یہ جائزہ لیں گے کہ غریب، بھوکے اور تباہ حال تارکین وطن سیکڑوں کلومیٹر پیدل اپنی ریاستوں تک جانے کے بعد کیا حاصل کرتے ہیں۔
انھوں نے ٹویٹ کیا ’’کل وزیر اعظم نے ہمیں ایک سرخی اور ایک خالی صفحہ دیا۔ فطری طور پر میرا رد عمل خالی تھا! آج ہم خالی صفحے کو بھرنے والے ایف ایم کے منتظر ہیں۔ ہم ہر اضافی روپیہ احتیاط سے گنیں گے کہ حکومت دراصل معیشت میں بہتری لائے گی۔‘‘
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ’’ہم بھی بغور جائزہ لیں گے کہ کس کو کیا ملتا ہے؟ اور سب سے پہلے جس چیز کی ہم تلاش کریں گے، وہ چیز وہ ہے جو غریب، بھوکے اور تباہ حال مہاجر مزدور سیکڑوں کلومیٹر پیدل اپنی اپنی ریاستوں تک جانے کے بعد جس کی توقع کرسکتے ہیں۔‘‘
انھوں نے ٹویٹس کے سلسلے میں مزید کہا ’’ہم یہ بھی جائزہ لیں گے کہ حقیقی رقم کے معاملے میں آبادی کے نصف حصے (13 کروڑ خاندانوں) کو کیا ملے گا۔‘‘
کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے بھی وزیر اعظم کے اعلان پر تنقید کی۔
انھوں نے کہا ’’کل رات وزیر اعظم نے وہ کیا جو ان کو اچھے سے آتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ پیکیجنگ، کم سے کم معنی۔ یہ کلاسک نمو کا معاملہ تھا۔ کوئی ایکشن نہیں، صرف میسیج۔‘‘