پارلیمانی پینل کا پہلگام حملے کے بعد ’قوم مخالف مواد‘ پھیلانے  والے سوشل میڈیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی ،06 مئی :۔

جنوبی کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے حملے کے بعد  ملک میں سوشل میڈیا پر طرح طرح کے سوال اٹھائے جا رہے ہیں ۔سوال ہی نہیں ایسے مواد بھی پوسٹ کئے جا رہے ہیں جو قابل اعتراض ہیں نہ صرف ملک میں امن و امان کیلئے غیر مفید ہے وہیں ہم آہنگی اور بھائی چارہ کے خلاف بھی ہے ۔پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی نے کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور اثرورسوخ کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا ہے جو مبینہ طور پر ایسے مواد کو پھیلا رہے ہیں جو قومی سلامتی  کیلئے نقصاندہ ہو  سکتے ہیں اور تشدد کو ہوا دے سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، کمیٹی کا خیال ہے کہ حملے کے بعد شیئر کی گئی کچھ آن لائن پوسٹس "قومی مفاد کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ میمو میں لکھا گیا ہے، "متعلقہ وزارتوں – وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت اطلاعات و نشریات – سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایسے پلیٹ فارمز پر پابندی لگانے کے لیے  غور و فکر  کریں۔

کمیٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000، اور آئی ٹی رولز، 2021 کے تحت قانونی دفعات کا حوالہ دیا ہے، جو حکومت کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور مواد کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت دیتے ہیں جو قومی سلامتی یا امن عامہ کے لیے خطرہ ہوں۔

عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 8 مئی 2025 تک تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور اس کی سافٹ کاپی [email protected] پر بھیجیں۔ پہلگام حملے کے بعد جس میں 26 شہری ہلاک ہوئے تھے، غلط معلومات، فرقہ وارانہ کشیدگی، اور اشتعال انگیز بیانیے کو آن لائن پھیلانے پر بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔