ٹرین میں بکری لے کر چڑھی بوڑھی خاتون نےبکری کا بھی کٹوایا ٹکٹ
ٹکٹ چیک کرنے آئے ٹی سی غریب خاتون کی ایمانداری پر ہنسی نہیں روک پایا،ویڈیو وائرل،صارفین نے کی تعریف
نئی دہلی 07ستمبر:۔
ٹرین میں عام طور پر جب ٹکٹ چیک کرنے آتا ہے تو بہت سے مسافر بغیر ٹکٹ پکڑے جاتے ہیں ،یا چھپتے اور بھاگتے نظر آ تے ہیں ،لیکن گزشتہ دنوں ٹرین میں سفر کرنے والی ایک بوڑھی اور غریب خاتون کا ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں خاتون بکری لے کر ٹرین میں سفر کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے ۔ٹی ٹی نے جب خاتون سے ٹکٹ مانگا تو جواب سن کر اسے بھی بے ساختہ ہنسی آ گئی ۔
گزشتہ کچھ دنوں پہلے کا ہے ،ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ ٹرین میں ایک بوڑھی خاتون بکری سے ساتھ کھڑی ہوئی ہے ۔اسی دوران ٹکٹ چیک کرنے والا ٹی ٹی اس کے پاس پہنچتا ہے اور ٹکٹ مانتا ہے تو خاتون نے جو ٹکٹ دکھایا اس میں تین لوگ شامل تھے ، ایک خاتون کا خود کا ٹکٹ تھا اور دوسرابکری کا اور ایک دوسرے کا جب ٹی ٹی نے بکری کا ٹکٹ دیکھا تو اسنے اپنی ہنسی نہیں روک پائی ۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہا ہے اور صارفین اس پر اپنے رد عمل کا اظہار بھی کر رہے ہیں ۔ ایک ٹوئٹر صارف نے ویڈیو دیکھنے کے بعد لکھا ایسے لوگ اس ملک کا فخر ہیں ، سرل ،ایماندار بھارتی، اتل نام کے ٹوئٹر صارف نے لکھا بکری اس کے لئے صرف ایک جانور نہیں ہے ۔ یہ اس کے پریوار کا حصہ ہے اور کوئی بھی پریوار کے رکن کے ساتھ اسی طرح سلوک کرے گا ، خاتو ن سے بہت کچھ لوگوں کو سیکھنا چاہئے ۔ایک دوسرے نے لکھاکہ یہاں تو امیر ملک لوٹ کر بھاگ جاتے ہیں اورغریب لوگ بکری کا بھی ٹکٹ نکال کر سفر کرتے ہیں ۔ ایک نے لکھا خاتون نے سب کچھ ٹھیک کیا ، وہ پیاری بھی ہے لیکن بکری نے ٹرین میں گندگی پھیلائی ہوگی ، اس کی صفائی کب اور کون کیا ہوگا، ایک نے لکھا خاتون نے سہی کیا یا غلط یہ الگ موضو ہے لیکن اس نے ایمانداری سے بکری کا بھی ٹکٹ لیا ، وہ سب سے مزیدار ہے ۔
یہ ویڈیو کہاں کا ہے اس کی معلومات نہیں ہو پائی ہے لیکن سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارم پر اس ویڈیو کو شیئر کیا جا رہا ہے ۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگ خاتون کی مسکراہٹ اور ایمانداری کی تعریف کر رہے ہیں۔