وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ 2020 پارلیمنٹ میں پیش کیا

نئی دہلی، فروری 01— مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج ہفتہ کے روز لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 2020 پیش کیا۔ بجٹ میں ٹیکس کی شرح میں کٹوتی ایک بڑی توجہ کا مرکز بنی۔ نئے مالی سال سے 5 لاکھ تک کمانے والے افراد کوئی ٹیکس ادا نہیں کریں گے اور جو 7.5 لاکھ روپے تک کماتے ہیں وہ موجودہ 20 فیصد کے مقابلے میں صرف 10 فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔

تاہم حکومت کی طرف سے لائف انشورنس کارپوریشن (LIC) میں اس کے حصص کا ایک حصہ فروخت کرنے کا اعلان حزب اختلاف کو بھڑکا گیا جو مودی سرکار پر ریاستی اثاثوں کو ایک ایک کرکے فروخت کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعے میں حکومت نے ایئر انڈیا کے 1 سو فیصد حصص کو بیچنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں بجٹ 2020 پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ "لوگوں کی آمدنی اور خریداری کی طاقت کو بڑھاتا ہے۔”

انھوں نے بجٹ کے تین بنیادی موضوعات بتائے- خواہش مند ہندوستان، سب کے لیے معاشی ترقی اور ایک بہترین اور دیکھ بھال کرنے والا سماج۔

مالی سال 2020-2021 میں حکومت نے صحت کے شعبے کے لیے 69،000 کروڑ روپیے اور تعلیم کے لیے 99،300 کروڑ روپیے مختص کیے ہیں۔