وزیر اعظم نریندر مودی نے 79 دنوں کے تشدد کے بعد منی پورکا کیا ذکر

نئی دہلی ،20 جولائی :۔

منی پور گزشتہ 79 دنوں سے تشدد کی آگ میں جل رہا ہے ۔مرکزی حکومت برائے نام اقدامات اٹھا کر اپنے انتخابی اجلاس میں مشغول رہی مگر گزشتہ روز منی پور سے آنے والی ایک ویڈیوں نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔یہی  نہیں پورا ملک غمزدہ ہے ۔انسانیت شرمسار ہے یہاں تک کی وزیر اعظم نے  نریندر مودی کو بھی 79 دنوں کے بعد منی پور کا ذکر کرنا پڑا۔ وزیر اعظم نے  جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے خطاب کیا، اور منی پور میں کوکی خواتین کے جنسی استحصال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انسانیت کو شرم آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "منی پور کی بیٹیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا، قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

’’آج جب میں آپ کے درمیان آیا ہوں، جمہوریت کے اس مندر کے پاس کھڑا ہوں، میرا دل درد اور غصے سے بھر گیا ہے۔ منی پور میں جو واقعہ سامنے آیا ہے وہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے شرمناک واقعہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور میں شدید نسلی تصادم کے پھوٹ پڑنے کے تقریباً 79 دن بعد شمال مشرقی ریاست کی صورتحال کا ذکر کیا ہے  ، جس میں تقریباً 150 ہلاکتیں ہوئیں اور دسیوں ہزار لوگ بے گھر ہو گئے اور فی الحال عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں۔

ان کا یہ تبصرہ  ایک دن بعد آیا جب دو کوکی خواتین کی کانگ کوپی، منی پور میں میتی کے ذریعہ برہنہ پریڈکرائی گئی کی  ایک دلخراش ویڈیو وائرل ہوئی۔ یہ واقعہ 4 مئی کو پیش آیا تھا اور خواتین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس جائے وقوعہ پر موجود تھی اور اس نے ان کی مدد کے لیے کچھ نہیں کیا۔

اپوزیشن جماعتیں ایک لمبے عرصے سے منی پور کے معاملے پر مودی حکومت پر تنقید کر رہی ہے اور خود وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھا رہی ہیں۔