وزیر اعظم ’’مور‘‘ کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہیں، آپ اپنی جان خود بچائیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 14 ستمبر: کورونا وارئس کے بڑھتے معاملات پر وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو ’’آتما نربھر‘‘ بننے کے لیے کہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ لوگوں کو اپنی زندگی خود بچانی چاہیے کیوں کہ وزیر اعظم ’’مور کے ساتھ مصروف‘‘ ہیں۔

گاندھی نے کوویڈ بحران سے نمٹنے پر حکومت کی تنقید کی ہے اور اس صورت حال سے نمٹنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں گاندھی نے کہا کہ ’’کورونا وائرس کے معاملات اس ہفتے 50 لاکھ کو عبور کر جائیں گے اور فعال معاملات 10 لاکھ سے تجاوز کر جائیں گے۔‘‘

انھوں نے ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن ایک شخص کی انا کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔ مودی سرکار نے کہا تھا کہ ’’آتما نربھر‘‘ (خود کفیل) بنو، جس کا مطلب ہے کہ اپنی جان خود بچائیں کیوں کہ وزیر اعظم مور کے ساتھ مصروف ہیں۔‘‘

معلوم ہو کہ ہندوستان میں کوویڈ 19 کے معاملات آج 48 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں اور گذشتہ ایک دن میں92،071 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

وہیں ہلاکتوں کی تعداد 79،722 ہوگئی ہے۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
jojobet giri?
jojobet