وزارت صحت نے 3 مئی کے بعد اگلے ہفتے کے لیے ریڈ، اورینج اور گرین زون اضلاع کی فہرست بنائی
نئی دہلی، یکم مئی: وزارت صحت نے 3 مئی کے بعد، جب کہ لاک ڈاؤن ختم ہونا ہے، اگلے ہفتے کے لیے 130 ریڈ زون اضلاع، 284 اورنج زون اضلاع اور 319 گرین زون اضلاع کے کو درجہ بند کیا ہے۔
فہرست کے مطابق کوویڈ 19 سے بدترین متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر، دہلی اور گجرات شامل ہیں۔
آج صبح تک ملک بھر میں میں مجموعی طور پر 35،043 کوویڈ 19 واقعات درج ہوئے، جن میں گذشتہ ایک دن میں 1،433 کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں مجموعی طور پر اب تک 1،147 اموات ہوئی ہیں۔
دریں اثنا اپنے خط میں صحت کے سکریٹری پریتی سوڈن نے نوٹ کیا کہ پہلے اضلاع کو ہاٹ اسپاٹ/ریڈ زون، اورنج زون اور گرین زون کے طور پر دوبارہ نامزد کیا گیا تھا، بنیادی طور پر اطلاع دیے گئے جمع شدہ معاملات اور دوگنا شرح کی بنیاد پر۔
چوں کہ معاملات کی شرحیں بڑھ گئیں ہیں، اب اضلاع کو مختلف زونوں میں نامزد کیا جارہا ہے، جہاں معیار کو وسیع پیمانے پر بنیاد بنا رہے ہیں۔
یہ درجہ بندی کثیر الجہتی ہے اور اضلاع کی درجہ بندی معاملات، دگنی ہونے کی شرح، جانچ کی حد اور نگرانی کے تاثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
انھوں نے مشورہ دیا کہ بفر زون میں صحت کی سہولیات میں آئی ایل آئی/ ایس اے آر آئی (انفلوئنزا جیسی بیماری اور متعدد شدید سانس کی بیماریوں کے لگنے) کے معاملات کی نگرانی کے ذریعے مقدمات کی وسیع نگرانی کی جانی چاہیے۔