مہاراشٹر: جلگاؤں میں 21 سالہ مسلم نوجوان کا بے دردی سے قتل  

گاؤں میں پریڈ کرائی اور بے رحمی سے پیٹا ،اہل خانہ کو بھی نہیں چھوڑا،بچانے والوں کو بھی دھمکی دی،پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کیا

نئی دہلی ،14 اگست :۔

مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ جہاں شدت پسند غنڈوں کے ہجوم نے 21 سالہ سلیمان رحیم خان پٹھان کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق سلیمان کی 17 سالہ لڑکی سے دوستی تھی۔بتایا جاتا ہےکہ یہ لڑکی دوسرے  مذہب سے تعلق رکھتی تھی۔ الزام ہے کہ کچھ لوگ سلیمان کو گاؤں کے آس پاس لے گئے اور اس کی بری طرح پٹائی کی۔ جب سلیمان کے گھر والے اسے بچانے آئے تو حملہ آوروں نے انہیں بھی نہیں بخشا۔ پولیس نے اس معاملے میں آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق سلیمان رحیم خان پٹھان پیر کی صبح اپنے گاؤں چھوٹا بیٹاواد سے 15 کلومیٹر دور جامنیر کے لیے روانہ ہوئے۔ وہ پولیس میں بھرتی کے لیے آن لائن فارم بھرنا چاہتا تھا۔ دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب سلیمان لڑکی کے ساتھ ایک کیفے میں بیٹھا تھا۔ اس کے بعد 8-10 لوگ وہاں آئے اور اس کا موبائل چھین لیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ موبائل میں تصویر دیکھ کر انہوں نے سلیمان کو مارنا شروع کردیا۔ وہ اسے گھسیٹ کر کیفے سے باہر لے گئے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ سلیمان کو اس کے گاؤں لے جایا گیا۔ وہاں اس کی پریڈ کی گئی اور بار بار مارا پیٹا گیا۔ آخر کار اسے اس کے گھر کے قریب لاٹھی سے بری طرح پیٹا گیا۔ جب سلیمان کے والدین اور بہن نے اسے بچانے کی کوشش کی تو انہوں نے انہیں بھی مارا۔ مار پیٹ سے سلیمان بے ہوش ہو گیا۔ افسر نے بتایا کہ ملزم اسے یہ سوچ کر گھر کے باہر چھوڑ گیا کہ وہ مر گیا ہے۔ گاؤں والے فوری طور پر سلیمان کو اسپتال لے گئے، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کرکے لاش سلیمان کے ورثاء کے حوالے کردی۔

پولیس نے اس معاملے میں آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے چار لوگوں کو منگل کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 18 اگست تک پولس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کی شناخت ابھیشیک راجکمار راجپوت (22)، گھنشیام عرف سورج بہاری لال شرما (25)، دیپک باجی راؤ (20) اور رنجت عرف رنجیت رام کرشن ماٹاڈے (48) کے طور پر کی ہے ۔ ان سبھی کو بدھ کے روز جلگاؤں کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں آج  جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
?sparta escort?sparta escort