’موجودہ نوجوان نسل‘اکھنڈ بھارت’ کو حقیقت بنتے دیکھے گی ‘ بھاگوت کا دعویٰ
ناگپور،07ستمبر :۔
بھارت اور انڈیا کی بحث کے درمیان راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایک اور شوشہ چھوڑ دیا ہے جو یقیناً موضوع بحث بنے گا۔ بھاگوت نے بھارت کے بعد اب ‘اکھنڈ بھارت’ کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ بدھ کو ناگپور میں انہوں نے کہا کہ ‘اکھنڈ بھارت’ یا غیر منقسم ہندوستان آج کی نوجوان نسل کے بوڑھے ہونے سے پہلے ایک حقیقت ہو گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں ایک پروگرام میں ایک طالب علم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے،بھاگوت نے کہا، "وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ ‘اکھنڈ بھارت’ کب وجود میں آئے گا۔ لیکن اگر آپ اس کے لیے کام کرتے رہتے ہیں، تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کے بوڑھے ہونے سے پہلے یہ سچ ہوجائے گا۔
موہن بھاگوت نے کہا کہ حالات ایسے بنتے جا رہے ہیں کہ ہندوستان سے الگ ہونے والوں کو لگنے لگا ہے کہ غلطی ہو گئی ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ ہمیں دوبارہ ہندوستان بن جانا چاہیے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس دعوے کے سوال پر کہ آر ایس ایس نے 1950 سے 2002 تک اپنے ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم نہیں لہرایا جب بھارت بن گیا تھا، بھاگوت نے صفائی دیتے ہوئے کہا ، "ہر سال 15 اگست اور 26 جنوری کو، ہم جہاں بھی ہوں، قومی پرچم لہراتے ہیں۔ ناگپور کے محل اور ریشم باغ میں ہمارے دونوں کیمپس میں پرچم کشائی کی جاتی ہے۔ لوگوں کو ہم سے یہ سوالات نہیں پوچھنا چاہئے۔