ممبئی ٹرین دھماکوں کے مقدمے میں بری وحید شیخ نے9کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا
2006 کے ممبئی لوکل ٹرین دھماکوں کے مقدمے میں 2015 میں ایک ٹرائل کورٹ نے وحید شیخ کو بری کر دیا تھا

نئی دہلی ،13 ستمبر :۔
2006 کے ممبئی بم دھماکوں کے معاملے میں 2015 میں ٹرائل کورٹ سے بڑی کئے گئے وحید شیخ نے جیل میں گزارے اپنےنا کردہ گناہوں کے 9 سال کے معاوضے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ وحید شیخ نے اپنے نو سالوں کے لیے9 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے ۔ایک کھلے خط میں، شیخ نے جمعہ کو کہا کہ وہ معاوضہ اس ’’سنگین ناانصافی‘‘کیلئے مانگ رہا ہے جو اس پر اور اس کے خاندان پر گزری۔ انہوں نے کہا، ’’میں جیل سے تو باہر آگیا، لیکن جو سال میں نے کھوئے، جو ذلت میں نے برداشت کی، اور جو درد میرے خاندان نے سہا، اسے کبھی پر نہیں جا سکتا۔‘‘شیخ نے الزام لگایا کہ اسے حراستی تشدد کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے اسے ’’دائمی صحت کے مسائل‘‘ ہوئے، جن میں گلوکوما اور دائمی درد شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا، ’’جیل میں رہتے ہوئے میرے والد کا انتقال ہو گیا، میری والدہ کی ذہنی صحت خراب ہو گئی، اور میری بیوی کو بچوں کی پرورش کے لیے تنہا جدوجہد کرنی پڑی۔
’’انہوں نے کہا کہ ان کا ’’کیرئیر اور تعلیم برباد ہو گئی‘‘ اور وہ تقریباً30 لاکھ روپے کے قرض میں ہیں۔شیخ نے کہا کہ’’ حکومت نے ان کی بریت کو اس لیے چیلنج نہیں کیا کیونکہ اس کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا۔‘‘
ایک کھلے خط میں، شیخ نے کہا کہ وہ معاوضہ اس ’’سنگین ناانصافی‘‘کیلئے مانگ رہا ہے جو اس پر اور اس کے خاندان پر گزری۔ ’’میں جیل سے تو باہر آگیا، لیکن جو سال میں نے کھوئے، جو ذلت میں نے برداشت کی، اور جو درد میرے خاندان نے سہا، اسے کبھی پر نہیں جا سکتا۔
وحید نے مزید کہا کہ انہوں نے اب تک مقدمے میں دیگر ملزمان کے بارے میں خدشات کی بنا پر معاوضے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، جن میں سے بہت سے افراد کو سزائے موت یا عمر قید سنائی گئی تھی، لیکن بعد میں انہیں بری کر دیا گیا۔شیخ نے کہا، ’’مجھے ڈر تھا کہ ریاست ان کے ساتھ اور بھی زیادہ ظالمانہ سلوک کر سکتی ہے اور میرے معاوضے کے مطالبے کا بدلہ لے سکتی ہے۔‘‘انہوں نے استدلال کیا، ’’اب جبکہ یہ بریت ہو چکی ہے، تو یہ واضح ہے کہ سارا مقدمہ ایک جعلسازی تھی، اور اس لیے معاوضے کا میرا مطالبہ اور بھی زیادہ جائز اور فوری ہو جاتا ہے۔ اس موقع پر، میں سمجھتا ہوں کہ اپنے لیے انصاف مانگنا پوری طرح سے جائز ہے۔‘‘
واضح رہے کہ شیخ ان13 افراد میں سے ایک تھا جنہیں2006ءمیں مہاراشٹرا پولیس نے اس الزام میں گرفتار کیا تھا کہ انہوں نے اسی سال11جولائی کو ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں کو انجام دیا تھا، جس میں ممبئی کی ویسٹرن ریلوے لائن پر مضافاتی ٹرینوں میں سات بم دھماکے ہوئے تھے۔ جس میں189 افراد ہلاک اور 824زخمی ہوئے تھے۔