ممبئی میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمان سڑکوں پر  

نئی دہلی ،22اکتوبر :۔

فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں انصاف پسند تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں ۔ وہیں ملک میں متعدد ریاستوں میں مسلمان اپنی سطح پر فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں حالانکہ حکومتی سطح پر فلسطین کی حمایت کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا اور ایف آئی آر بھی درج ہوئی لیکن مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے ۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف  ں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 21 اکتوبر کو ممبئی کے اسلام جمخانہ میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس اجتماع کا اہتمام ملی تھریک فاؤنڈیشن نے کیا تھا، جس کی صدارت ابو عاصم اعظمی نے کی، جو تین بار کے ایم ایل اے اور سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے صدر ہیں۔

خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہوگا” اور "فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا انسانیت کے ساتھ کھڑا ہونا ہے” جیسے پیغامات درج تھے۔

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ’’ہٹلر کے یہودیوں پر جبر کے وقت آر ایس ایس اور ہندو مہاسبھا کے ارکان نے ساتھ دیا تھا اور اب جب اسرائیل فلسطین پر ظلم کر رہا ہے تو یہی لوگ اسرائیل کی حمایت میں ہیں۔‘‘

حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل کے اندر حملے کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 4,385 فلسطینی مارے جا چکے ہیں، جس میں 1400 سے زیادہ ل خواتین اور بچے شامل ہیں۔