ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6،767 نئے کوویڈ 19 واقعات کا اضافہ، ہلاکتوں کی تعداد 3،867 تک جا پہنچی
نئی دہلی، 24 مئی: ہندوستان بھر میں کوویڈ 19 کے متاثرین کی تعداد میں اتوار کے روز لگاتار تیسرے دن سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا، جب پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 6،767 نئے انفیکشن کی اطلاع ملی۔
وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب ملک بھر میں کورونا وائرس کے مجموعلی معاملات کی تعداد 1،31،868 ہوگئی، جب کہ اس مرض کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 147 نئی اموات کے اضافے کے ساتھ 3،867 ہوگئی۔
وزارت کے بلیٹن کے مطابق کورونا وائرس کے مجموعی تعداد میں سے فعال واقعات کی تعداد بڑھ کر 73،560 ہوگئی، جب کہ 54،440 افراد اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک مریض دوسرے ملک چلا گیا ہے۔
وزارت صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق ’’اس طرح اب تک تقریباً 41.28 فیصد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔‘‘