ملک بھر میں کوویڈ 19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 13،699 تک جا پہنچی، معاملات 4،25،282 سے تجاوز
نئی دہلی، جون 22: وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14,821 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور 445 تازہ اموات ہوئی ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اب 13،699 ہوگئی ہے اور کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4،25،282 تک جا پہنچی ہے۔
وزارت کے مطابق کوویڈ 19 کے فعال مریضوں کی تعداد 1،74،387 ہے، جب کہ 2،37،195 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں اور ایک مریض ہجرت کرچکا ہے۔
معاملات کی کل تعداد میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔