معروف جرمن فٹبالر رابرٹ باؤر خاندان سمیت دائرۂ اسلام میں داخل
ریاض ،17ستمبر :۔
سعودی عرب کے الطائی فٹبال کلب کے ڈیفینڈر 28 سالہ رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سعودی کلب کے ڈیفینڈر رابرٹ باؤر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا جس میں وہ نماز پڑھتے دیکھائی دے رہے ہیں۔فٹبالر نے اپنے پیغام میں خوشگوار تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی اہلیہ اور اس کے خاندان کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا ہوں۔ آپ سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری مدد اور حوصلہ افزائی کی۔ جرمن فٹبالر رابرٹ باؤر سعودی پروفیشنل لیگ میں الطائی ایف سی کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ ایک سالہ معاہدے کے بعد شہ سرخیوں میں آئے تھے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں معروف ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔28 سالہ جرمن فٹبالر نے 31 اکتوبر 2014 کو الفریڈو مورالس کی جگہ فورٹونا ڈسلڈورف کے خلاف بنڈس لیگا 2 میں ڈیبیو کیا تھا۔باؤر نے 2015 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں جرمنی کی نمائندگی کی تھی اور 2016 کے گرمائی اولمپکس کے لئے سکواڈ کا حصہ تھے ، جس میں جرمنی نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ جرمن فٹبالر رابرٹ باور سعودی پروفیشنل لیگ میں الطائی ایف سی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وہ ایک سالہ معاہدہ کے بعد سرخیوں کی زینت بن گئے تھے۔