مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا کاعید میلادالنبیؐ پر ملک بھر میں شراب پر پابندی کا مطالبہ
ایم ایس او نے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کو میمو رینڈم دے کر آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے یوم پیدائش کو عقیدت، ایمان اور بھائی چارے کے ساتھ منائے جانے کی اپیل کی

دعوت ویب ڈیسک
نئی دہلی ،31 اگست :۔
مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا (ایم ایس او) نے آج صدر اور وزیر اعظم کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے جس میں 5 ستمبر بروز جمعہ کو منائی جانے والی عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ملک بھر میں شراب پر پابندی کے نفاذ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایم ایس او نے اپنے میمورنڈم میں کہا ہے کہ عید میلادالنبیؐ اسلام کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کا یوم پیدائش ہے جو عقیدت، ایمان اور بھائی چارے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
یہ موقع امن، اخلاقیات اور انسانیت کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے ہے۔ ایسے مقدس دن پر شراب جیسی مصنوعات کی کھلی تجارت جو کہ نشہ اور برائی کی علامت ہے، معاشرے کی مذہبی اور اخلاقی اقدار کے خلاف ہے اور اس سے کروڑوں شہریوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شراب بندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔حالیہ دنوں میں تہواروں کے سیزن میں خاص طور پر ہندو تہواروں پر میٹ کی دکانوں کو بند کرنےکے مطالبات معمول بنتے جا رہے ہیں اور حکومت بھی اکثریتی طبقے کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے گوشت کی فروخت پر تہواروں کے دوران مکمل پابندی کو یقینی بناتی ہے ۔ اس کے پس پردہ سیاسی فوائد بھی کار فرما ہوتے ہیں۔اسی طرح ایم ایس او نے بھی عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے شراب پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے ۔
تنظیم نے میمورنڈم میں کہا کہ آج نشہ ملک کے لیے ایک بڑا سماجی مسئلہ بن چکا ہے۔ شراب کی وجہ سے گھریلو تشدد، سڑک حادثات، جرائم اور صحت کے سنگین مسائل بڑھ رہے ہیں۔ایسے میں عید میلادالنبیؐ جیسے مقدس موقع پر شراب پر پابندی کا نفاذ نہ صرف مذہبی جذبات کا احترام کرے گا بلکہ منشیات سے پاک ہندوستان کی طرف حکومت کا ایک مثبت قدم بھی ثابت ہوگا۔
جرنو میرر کی رپورٹ کے مطابق ایم ایس او نے اپنے مطالبات میں درج ذیل نکات کو شامل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں