مسلمانوں کے خلاف نفرتی  پروپیگنڈہ کا شکار ہوئے کرکٹر یش دیال

انسٹا گرام پرمسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز اور قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر ہوئے ٹرول ،پھر مانگی معافی

نئی دہلی،05جون :۔

ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا زہر اپھیل گیا ہے جس کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔ہندو نواز تنظیموں کے ذریعہ  چلائی جا رہی مسلمانوں کے خلاف نفرت  کی مہم سے ہر فرد متاثر ہے خواہ وہ عام آدمی ہو یا خاص،اپنی اپنی سطح پر مسلمانوں کے خلاف نفرت کے اظہار کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتا۔تازہ معاملہ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے لئے کھیلنے والے معروف گیند باز یش دیال  کا نفرت آمیز پوسٹ ہے ،جس میں انہوں نے ہندو نواز تنظیموں کے ذریعہ پھیلائے گئے پروپیگنڈہ لو جہاد سے متاثر نظر آتے ہیں ،انہوں نے اپنا انسٹا گرام میں ایک قابل اعتراض پوسٹ کیا جس میں ’لوجہاد کو لے کر مسلمانوں کے خلاف نفرت کاپیش کیا جا رہا ہے ۔اس پوسٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد یش دیال سوشل میڈیا پر جم کو ٹرول ہوئے ۔جس کے بعد انہیں معافی مانگنی پڑی۔

رپورٹ کے مطابق یش دیال نے ’بریتاتی میئٹی نام کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا پوسٹ شیئر کیا تھا ۔ اس پوسٹ میں ایک لڑکا سر پر ٹوپ پہنے اور ہاتھ میں چاقو لئے گھٹنے کے بل بیٹھا ہوا ہے ۔ اس نے لڑکی کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے جس کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے ۔ وہیں پاس میں ایک لڑکی کی لاش ہے جس پر ساکشی لکھا ہوا ہے اور آس پاس متعدد قبریں ہیں جن پر ہندو لڑکیوں کے نام تحریر ہیں۔

یش دیال کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ۔متعدد شائقین نے انہیں اس طرح کی نفرت پھیلانے سے منع کیا ۔متعدد صارفین نے لکھا کہ یش دیال بھی اسلامک فوبیا کے شکار ہو گئے ۔ساتھ ہی ساتھ لوگوں نے انہیں یاد دلایا کہ گجرات ٹائٹنز میں محمد سمیع اور راشد خان کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایسی چیزیں کیسے کر سکتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے مسلم مخالف بتاتے ہوئے سنگھی تک کہا۔زبر دست ٹرولنگ کے بعد  یش دیال نے اپنی اس پوسٹ کے لئے معافی مانگ لی۔

دیال نے اس کے بعد معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ ان سے یہ غلطی ہو گئی ۔ انہوں نے انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ،دوستو میں اپنی اسٹوری کے لئے معافی مانگتا ہوں ، میں نے غلطی سے پوسٹ کر دی ، پلیز نفرت نہ پھیلائیں ، میں ہر مذہب کی عزت کرتا ہوں ۔