مسلمانوں کو مار دینا چاہیے!، فلسطینیوں سے نفرت کی انتہا، 6 سالہ بچے کا چاقو سے حملہ کر کے قتل
امریکہ کے شکاگو میں امریکی فلسطینی ماں بیٹے پر مکان مالک نے کیا حملہ،26 مرتبہ مارا چاقو،ماں کی بھی حالت تشویشناک
شکاگو ،16اکتوبر :۔
فلسطین اور سرائیل کے درمیان جاری جنگ کا ثر پوری دنیا میں نظر آ رہا ہے ۔مسلمانوں اور فلسطینیوں سے نفرت کا زہر اس قدر پھیل گیا ہے کہ مسلم ہونا بھی اب ظلم ہو گیا ہے ۔امریکہ کے شکاگو میں ایسا ہے اسلامو فوبیا اور فلسطینیوں سے نفرت کا اندوہناک نتیجہ بر آمد ہوا ہے جہاں ایک چھ سالہ فلسطینی امریکی بچے کو اس کے مالک مکان نے صرف اس لئے چاقوؤں سے حملہ کر کے قتل کر دیا کہ وہ فلسطینی اور مسلمان تھا۔رپورٹ کے مطابق شدت پسند مکان مالک نے چھ سالہ بچے کو ’تم مسلمانوں کو مار دینا چاہئے! کا نعرہ لگاتے ہوئے چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد چھ سالہ لڑکے کو اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ بچے پر فوجی طرز کے ایک بڑے چاقو سے 26 حملے کئے گئے۔اس دوران بچے کو بچانے آئی اس کی ماں حنان کو بھی چاقو مارا گیا اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق حملہ آوار کی شناخت 71 سالہ جوزف کجوفا کے طور پر کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز ہفتے کو پیش آیا۔پولیس افسران کو ہفتے کی صبح شکاگو کے جنوب مغرب میں ایک گھر سے دونوں متاثرین ملے۔پولیس نے 71 سالہ شخص پر قتل اور نفرت پر مبنی جرم کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے اس پر فرسٹ ڈگری قتل، فرسٹ ڈگری قتل کی کوشش، نفرت پر مبنی جرائم اور مہلک ہتھیار سے حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق شکاگو کے مضافاتی علاقے میں ول کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ تفتیش میں یہ معلوم ہوا ہے کہ اس وحشیانہ حملے میں دونوں متاثرین کو مشتبہ شخص نے اس لئے نشانہ بنایا کیونکہ وہ مسلمان تھے ۔
دریں اثنا کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے ایک بیان میں کہاکہ ہم یہ جان کر حیران اور پریشان ہیں کہ شکاگو میں ایک مکان مالک نے مسلم اور فلسطین مخالف خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک مسلمان خاندان کے اپارٹمنٹ میں گھس کر ان پر چاقو سے حملہ کیا، ماں کو زخمی کر دیا اور اس کے 6 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔