مسجد الحرام میں استقبال رمضان کی تیاریاں مکمل
ریاض ،04 مارچ :۔
رمضان کے ایک ماہ کے دوران دنیا بھر سے جتنے زائرین حرم مکی میں آتے ہیں یہ تعداد حج سیزن سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ حرمین شریفین کا انتظام و انصرام دیکھنے والا انتظامیہ زائرین کیلئے مکمل سہولیات فراہم کرتا ہے۔ رمضان کی آمد آمد ہے اور حرمین شریفین کے امور کی نگران اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیموں نے ماہ رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق انتظامیہ نے مسجد الحرام میں کی جانے والی نئی توسیع میں فائیوجی نیٹ ورکنگ کا کام مکمل ہوگیا ہے۔اتھارٹی کے ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ آب زم زم کے کنوئیں اور شاہ فہد تہہ خانے پرکیا جانے والا توسیع اور مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔توسیعی اور ترقیاتی منصوبے کے لیے وزارت مالیات ، وزارت ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور رائل کمیشن مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ کے تعاون سے کیا گیا۔
ترقیاتی امورکا مقصد ماہ مبارک میں آنے والے عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اور وہ پورے خشوع و خضوع کے ساتھ عبادتیں کرسکیں۔
دوسری جانب مسجد الحرام میں ساونڈ سسٹم اور فائیوجی نیٹ ورکنگ میں بہتری لانے کا مقصد مسجد الحرام میں منعقد ہونے والے دروس کے “منارہ الحرمین” ایپلیکیشن کے ذریعے دنیا بھر تک منتقل کرنا ہےجس سے لاکھوں افراد مستفیض ہو سکیں گے۔ اس سب علاوہ اتنی بڑی تعداد میں آنے والے زائرین کے آمد و رفت، عمرہ کی ادائیگی، قیام و طعام وغیرہ کے کامیاب انتظامات کو دیکھ کر عام آدمی کی عقل دنگ رھ جاتی ہے۔