’مردہ لوگوں کے ساتھ چائے پینے کا موقع  ملا ، الیکشن کمیشن کا شکریہ‘

 لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی کا الیکشن کمیشن پر طنز،بہار میں مردہ قرار دیئے گئے سات لوگوں سے ملاقات کی

دعوت ویب ڈیسک

نئی دہلی،13 اگست :۔

الیکشن کمیشن کے ذریعہ بہار میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں کے نام لسٹ سے ہٹانے اور بعض زندہ افراد کو مردوں کی فہرست میں ڈالنے کا معاملہ سرخیوں میں ہے ،ایک طرف جہاں سپریم کورٹ میں اس پر سماعت ہوئی وہیں دوسری طرف لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی نے ایسے ہی الیکشن کمیشن کے ذریعہ مردہ قرار دیئے گئے بہار کے سات لوگوں  سے دہلی میں ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی ۔

دریں اثنا کانگریس رہنما سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرلہو رہی ہے جس میں راہل گاندھی الیکشن کمیشن پر طنز کستے نظر آ رہے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’زندگی میں بہت دلچسپ تجربات ہوئے ہیں، لیکن کبھی ’مردہ لوگوں‘ کے ساتھ چائے پینے کا موقع نہیں ملا تھا۔ اس انوکھے تجربہ کے لیے، شکریہ الیکشن کمیشن!‘‘ یہ طنزیہ جملے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھے ہیں۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی بہار کے 7 ایسے لوگوں کے ساتھ چائے پیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جن کے نام الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں کاٹ دیے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان ساتوں ووٹرس کو مردہ قرار دیتے ہوئے نام کاٹا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران چائے پیتے ہوئے راہل گاندھی:تصویر سوشل میڈیا

اس ویڈیو میں کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو ان ساتوں ووٹرس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ راہل گاندھی کو بتایا جاتا ہے کہ یہ سبھی آج سپریم کورٹ میں یہ ثابت کرنے آئے تھے کہ وہ سبھی زندہ ہیں، لیکن ووٹر لسٹ سے نام کاٹ دیا گیا ہے۔ ایک شخص ویڈیو میں بتاتا ہے کہ 85 سالہ خاتون کا نام کاٹ دیا گیا اور انھیں مردہ ظاہر کیا گیا۔ جب ان کے بیٹے کو پتہ چلا تو نام جڑوانے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کی۔ بزرگ خاتون آج سپریم کورٹ میں 6 گھنٹے کھڑی رہیں تاکہ انھیں ووٹ دینے کا حق ایک بار پھر حاصل ہو۔ مردہ قرار دیے گئے ایک دیگر شخص نے راہل گاندھی سے کہا کہ وہ بہت بھروسہ لے کر ان کے پاس پہنچے ہیں، جو بے ایمانی ہو رہی ہے اسے روکا جائے۔ راہل گاندھی نے ان سبھی کو بھروسہ دلایا کہ ہو رہی بے ضابطگی کے خلاف وہ آر جے ڈی کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں اور انھیں انصاف ملے گا۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
jojobet giri?
jojobet