مختصر مختصر: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کو کسانوں کے احتجاج کے درمیان اپنا پروگرام منسوخ کرنا پڑا، جھارکھنڈ کے وزیر صحت نے کہا کہ ’’لوگوں کو لیب کا چوہا نہیں بنانا چاہیے‘‘، دیگر اہم خبریں
- ہریانہ کے وزیراعلیٰ کے ایک پروگرام کو کسان مظاہرین نے منسوخ کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس نے ضلع کرنال میں کسانوں کو روکنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ سی ایم منوہر لال کھٹر وہاں کسانوں سے خطاب کرنے والے تھے۔ دریں اثنا 100 سے زیادہ برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے بورس جانسن پر زور دیا ہے کہ وہ کسانوں کے احتجاج کو لے کر وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات کریں۔
- ایویئن انفلوئنزا کے پھیلنے کی تصدیق کے ساتھ ہی اترپردیش اس سے متاثر ساتویں ریاست بن گیا: اس دوران دہلی حکومت نے پرندوں کی براہ راست درآمد پر پابندی عائد کردی۔
- بھوپال گیس سانحے سے بچ جانے والے افراد کی تنظیموں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر بھارت بایوٹیک کی کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائل بند کرنے کامطالبہ کیا: اس دوران بھارت بائیوٹیک نے واضح کیا کہ بھوپال گیس سانحہ میں بچ جانے والے ایک رضاکار کی موت اس کی ویکسین کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے۔
- پڈوچیری کے وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ پڈوچیری کے ایل جی کرن بیدی کو قانون، آئین کا کوئی احترام نہیں ہے۔ احتجاج تیسرے دن میں داخل۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ متعدد اراکین اسمبلی اور ان کی کابینہ کے ساتھی بھی احتجاج میں شامل۔
- بی جے پی ایم ایل اے نے الزام لگایا ہے کہ دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کرنے والے کسان چکن بریانی کھا کر برڈ فلو پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں۔ بی جے پی ایم ایل اے نے یہ بھی کہا کہ مظاہرین میں دہشت گرد، چور اور لٹیرے بھی ہوسکتے ہیں۔
- کورونا وائرس ویکسینیشن پر تبادلۂ خیال کے لیے وزیر اعظم مودی تمام ریاستوں کے وزراے اعلیٰ کے ساتھ آج ایک اجلاس کریں گے۔
- کورونا وائرس ویکسین ٹرائلز پر جھارکھنڈ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ’’لوگوں کو لیب کا چوہا نہیں بنایا جانا چاہیے‘‘۔ ان کا یہ بیان بھارت بایوٹیک کی ویکسین کے تناظر میں تھا، جس کی ہنگامی منظوری کو مختلف حلقوں سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
- بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ کے بعد پاکستان کے متعدد علاقوں میں بجلی بحال، تحقیقات جاری۔ معلوم ہو کہ ہفتے کی رات بلیک آؤٹ کے سبب پاکستان کے متعدد شہر تاریکی میں ڈوب گئے تھے۔
- امریکی ہاؤس ڈیموکریٹس پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کا بل پیش کریں گے: نمائندہ ٹیڈ لیؤ نے کہا کہ اب اس آرٹیکل میں 180 کو اسپانسرس ہیں۔