مختصر مختصر: گورنر نے مدھیہ پردیش حکومت کو پیر کے روز فلور ٹسٹ کا حکم دیا، دیگر اہم اخبریں

  1. کمل ناتھ حکومت کو پیر کے روز مدھیہ پردیش اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کا سامنا کرنا پڑے گا: اسمبلی اسپیکر کے ذریعے چھ سابق وزرا کے استعفے منظور کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی گورنر نے اعتماد کے ووٹ کا حکم دیا۔
  2. وزیر اعظم نریندر مودی کل کورونا وائرس پر ساراک ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں ہندوستان کی قیادت کریں گے: وزارت صحت نے کہا ہے کہ مرکز نے کورونا وائرس سے ایک مطلع شدہ تباہی کے طور پر برتاؤ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
  3. جی ایس ٹی کونسل کے ذریعے ٹیکس کی شرح کو 12 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کے بعد اب موبائل فون مہنگے ہوجائیں گے: کونسل نے جی ایس ٹی 9 آر اور جی ایس ٹی آر 9 سی فائل کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ سے بڑھا کر 30 جون تک کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
  4. غلام نبی آزاد نے فاروق عبداللہ سے ملاقات کی، جموں و کشمیر میں زیر حراست تمام سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا: عبد اللہ آزاد کے ساتھ کھڑے نظر آئے لیکن انھوں نے میڈیا سے بات نہیں کی۔
  5. پولیس نے آئی بی افسر انکت شرما کے قتل کے سلسلے میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کیا: گرفتار ملزمان میں سے چار کا تعلق چاند باغ سے ہے، جب کہ پانچواں شخص شمال مشرقی دہلی کے مصطفی آباد سے ہے۔
  6. جیوترادتیہ سندھیا کے اخراج سے متعلق دگ وجے سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’اقتدار کی بھوک‘‘ نظریہ سے زیادہ اہم ہے: کانگریس سے سندھیا کا اخراج اور اس کے بعد وفادار ایم ایل اے کے استعفیٰ نے مدھیہ پردیش میں ایک سیاسی بحران کو جنم دیا ہے۔
  7. ایئر وستارا نے کنال کامرا پر جنوری میں انڈیگو کی پرواز پر ارنب گوسوامی کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کردی: کامیڈین پر ایئر انڈیا، گو ایئر، انڈیگو اور اسپائس جیٹ نے پابندی عائد کر چکے ہیں۔
  8. مرکز کا کہنا ہے کہ بحران سے متاثرہ یس بینک سے انخلا پر پابندی تین کاروباری دنوں میں ختم کردی جائے گی: دریں اثنا آئی سی آئی سی آئی بینک، ایکسس بینک اور ایچ ڈی ایف سی بینک نے بحران سے متاثر نجی قرض دہندہ میں سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا۔
  9. تیل کی قیمتوں میں کمی کے درمیان پٹرول، ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی 3 روپے بڑھا دی گئی: حکومت نے دونوں ایندھن پر روڈ سیس بھی ایک روپے بڑھا کر 10 روپے کردی۔