مختصر مختصر: نتیش کمار ہی ہوں گے وزیر اعلیٰ، منوج جھا نے کہا کہ ’’حکومت زیادہ دن نہیں چل سکے گی‘‘، دیگر اہم اخبریں
- نتیش کمار بہار کے وزیر اعلی ہوں گے. اہم میٹنگ کے بعد این ڈی اے نے کیا اعلان۔ حلف برداری کی تقریب آج متوقع۔ وہیں ترکیشور پرساد بہار میں بی جے پی کی مقننہ پارٹی کے رہنما منتخب۔
- دہلی میں روز کوڈ 19 کے1 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوں گے۔ امت شاہ سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت 750 آئی سی یو بیڈ بھی فراہم کرے گی۔
- بہار حکومت زیادہ دن نہیں چل سکے گی۔ آر جے ڈی کے منوج جھا نے کیا دعویٰ۔ انھوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ بی جے پی اتحاد میں سینئر شراکت دار کے طور پر سامنے آنے کے بعد ریاست میں تباہی مچائے گی۔ دریں اثنا کانگریس کے رہنما طارق انور نے کہا کہ انتخابات کے لیے نشستوں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے میں تاخیر نے مہاگٹھ بندھن کو بری طرح متاثر کیا۔
- کانپور میڈیکل کالج میں دوسرے اور تیسرے مرحلے کے ٹرائلز کے لئے سپوتنک وی ویکسین کی پہلا کھیپ پہنچی۔ کورونا وائرس کے خلاف روسی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز اگلے ہفتے شروع ہوں گے۔
- امریکہ میں مسلسل بارہویں روز یومیہ 1 لاکھ سے زیادہ کورونا متاثرین سامنے آ رہے ہیں۔ وہیں آسٹریا میں وائرس کے بڑھتے معامالات کی وجہ سے دوسری باک لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔
- دہلی-این سی آر کے کچھ حصوں میں بارش ہونے کے سبب فضائی آلودگی سے کچھ راحت کا امکان ہے۔ اتوار کے روز دہلی میں ہوا کا معیار ’’بدترین‘‘ زمرے میں تھا، کیوں کہ پٹاخے پھوڑنے اور آتش بازی کے سبب صورت حال مزید خراب ہوگئی تھی۔
- ہزاروں امریکیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں ریلی نکالی۔ پولیس نے چار بندوق برداروں سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا۔