مختصر مختصر: میگھالیہ تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی، دیگر اہم خبریں
- میگھالیہ تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی، شیلانگ میں متعدد غیر قبائلی افراد کو چھرا گھونپا گیا: دونوں ہلاک ہونے والوں کی شناخت روپچند دیوان اور لورشائی ہینیوٹا کے نام سے ہوئی ہے۔
- دہلی اجتماعی زیادتی کے معاملے میں دو مجرموں نے ان کی پھانسی پر روک کی درخواست کی: عدالت نے تہاڑ جیل حکام کو 2 مارچ تک اکشے ٹھاکر کی پھانسی کے خلاف درخواست پر جواب دینے کی ہدایت کی۔
- جادھوپور یونی ورسٹی میں پولینڈ کے طالب علم کو سی اے اے کی ریلی میں شرکت کے کئی ماہ بعد ہندوستان چھوڑنے کو کہا گیا: طالب علم کو گذشتہ ہفتے غیر ملکی علاقائی رجسٹریشن آفس نے ایک نوٹس بھیجا تھا۔
- جے این یو اسٹوڈنٹس یونین نے انتظامیہ کے انتباہ کے باوجود دہلی کے تشدد متاثرین کو پناہ دینے کی پیش کش کی ہے: ان کا کہنا تھا کہ انسانیت ’’انتظامی خطرات‘‘ سے بالاتر ہے۔
- سابق چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس مرلی دھر کی منتقلی محض اتفاق تھی لیکن مرکز کو محتاط رہنا چاہیے: جسٹس مرلی دھر کو اسی دن دہلی ہائی کورٹ سے دوسرے ہائی کورٹ میں منتقل کرنے کی اطلاع دی گئی جس دن انھوں نے دہلی تشدد کے معاملے میں پولیس پر سختی کی تھی۔
- امریکہ اور اس کے اتحادی 14 ماہ کے اندر اندر افغانستان سے تمام افواج کا انخلا کریں گے: ایک ہفتہ تک تشدد میں کامیاب کمی کے بعد امریکہ اور طالبان نے دوحہ میں امن معاہدے پر دستخط کیے۔
- 7 مارچ تک شمال مشرقی دہلی کے تمام اسکول طلبا کے لیے بند رہیں گے، امتحانات ملتوی: اس ہفتہ ضلع میں شہریت ترمیمی قانون پر بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ تشدد میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
- پیر کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آئے گا کہ دفعہ 370 پر مرکز کے اقدام کے خلاف درخواستوں کو اور بڑی بنچ میں جانا چاہیے یا نہیں: پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے اس کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔