مختصر مختصر: مہاراشٹر حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے دوران کچھ حصوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا، دیگر اہم خبریں

  1. کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کے دوران مہاراشٹر نے اجتماعات پر پابندی عائد کی۔ امراوتی میں لاک ڈاؤن نافذ۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ صورت حال مزید خراب ہونے کی صورت میں انھیں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑے گا۔
  2. پڈوچیری کے دو اراکین اسمبلی نے حکومت کے فلور ٹیسٹ سے پہلے استعفیٰ دے دیا۔ ایم ایل اے میں سے ایک کے لکشمی نارائنن نے اپنی بزرگی کے باوجود وزیر نہ بنائے جانے کی شکایت کی۔
  3. سونیا گاندھی نے ایندھن کی قیمتوں پر وزیر اعظم مودی کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ ’’سنٹر لوگوں کی مصیبتوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔‘‘ کانگریس کی صدر نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ضرورت سے زیادہ ایکسائز ڈیوٹی لگانا بھتہ خوری سے کم نہیں ہے۔
  4. کولکاتا میں ٹی ایم سی کے ممبر ابھیشیک بنرجی کے گھر پہنچی سی بی آئی کی ٹیم۔ کوئلے کے مبینہ گھوٹالے کے کیس میں سمن جاری کیا۔ بنرجی نے کہا کہ انھیں ’’قانون پر مکمل اعتماد ہے۔‘‘
  5. اتراکھنڈ میں گلیشیر پھٹنے سے آئی تباہی کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 68 ہوگئی، 135 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ بحریہ اور آئی اے ایف نے طوفان سے ندی میں بننے والی برفانی جھیل کی گہرائی کی پیمائش کے لیے مشترکہ آپریشن شروع کیا۔
  6. وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ریاستوں میں انتخابات سے قبل بی جے پی کی انتخابی حکمت عملی کے اجلاس میں حصہ لیا۔ اگلے چند مہینوں میں مغربی بنگال، تمل ناڈو، آسام ، کیرالہ اور پڈوچیری میں انتخابات ہونے ہیں۔
  7. ہندوستان اور مالدیپ نے سمندری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے 50 ملین ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مالدیپ کی وزیر دفاع ماریہ دیدی سے بھی ملاقات کی۔
  8. یوپی پولیس نے انّاؤ میں دلت لڑکیوں کی موت سے متعلق جعلی خبروں کے الزام میں ’’موجو اسٹوری‘‘ اور 7 ٹویٹر اکاؤنٹس کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ ’’موجو اسٹوری‘‘ نے ایف آئی آر کو ’’ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کا واضح کیس‘‘ قرار دیا اور اس واقعے کی اپنی کوریج کا دفاع کیا۔