مختصر مختصر: ملک گیر لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع، ریل اور ہوائی سفر کی خدمات بھی تب تک معطل رہیں گی، دیگر اہم خبریں
- وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک بڑھایا جائے گا۔ مودی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے لiے نئی ہدایات بدھ کو جاری کی جائیں گی۔
- وزارت ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کی خدمات کی معطلی میں 3 مئی تک توسیع کردی ہے۔ میٹرو اور تمام گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بھی اس عرصے کے دوران معطل رہیں گی۔
- آج صبح تک وزارت صحت نے کورونا وائرس کے 10،363 معاملات کی تصدیق کی۔ ان میں سے 8،988 افراد زیر علاج ہیں، 1،035 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، 339 مریض فوت ہوگئے ہیں اور ایک شخص اپنے ملک واپس جا چکا ہے۔
- مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ ملک میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کافی تعداد میں موجود ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی توسیع شدہ لاک ڈاؤن کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔
- عالمی ادارہ صحت نے وزیر اعظم کے ذریعے لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد کورونا وائرس کے خلاف ’’ہندوستان کی سخت اور بروقت کارروائیوں‘‘ کی تعریف کی۔
- برطانوی بروکریج بارکلیز نے کہا کہ ہندوستان کے کورونا وائرس سے کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کے فیصلے سے 234.4 بلین ڈالر (تقریبا 18 لاکھ کروڑ روپیے) یا 8.1 فی صد جی ڈی پی کا معاشی نقصان ہوگا۔
- انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کہا کہ چینی کمپنیوں کی طرف سے پانچ لاکھ کورونا وائرس ریپڈ ٹیسٹنگ کٹس کے آرڈر میں ایک بار پھر تاخیر ہوئی ہے اور اب یہ بدھ تک آسکتے ہیں۔
- بہار کے محکمۂ صحت نے انفیکشن کے پیش نظر عوامی مقامات پر تھوکنے سے منع کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ مجرموں کو 200روپیے کا جرمانہ یا 6 ماہ کی قید ہو سکتی ہے۔
- جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق کوویڈ 19 نے دنیا بھر میں 19،24،878 افراد کو متاثر کیا ہے اور اس سے 1،19،766 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔