مختصر مختصر: ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 681 ہوگئی، سونیا گاندھی نے ناقص کٹس کے لیے مرکز کو بنایا تنقید کا نشانہ، دیگر اہم خبریں
- وزارت صحت کے مطابق آج صبح تک ہندوستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 21،373 ہوگئی، لیکن انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے بتایا کہ ابھی تک کم از کم 21،797 افراد نے مثبت جانچ کی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 681 ہوگئی جب کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4،257 رہی۔
- سونیا گاندھی نے کہا کہ کورونا وائرس پریشان کن تیزی سے بڑھا ہے، پھیلنے اور اس کی رفتار دونوں میں، لیکن بدقسمتی سے جانچ ابھی بھی کم ہے اور ٹیسٹنگ کٹس ابھی بھی کم فراہم اور ناقص معیار کی ہیں۔ پی پی ای کٹس کا معیار بھی ناقص ہے۔
- ریاستہائے متحدہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے دوران عارضی طور پر ملک میں امیگریشن معطل کرنے کے ایک ایگزیکیٹو آرڈر پر دستخط کیے۔
- عالمی ادارۂ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ بیشتر ممالک ابھی بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے ابتدائی مراحل میں ہیں اور انفیکشن ابھی طویل عرصے تک برقرار رہے گا۔
- اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے کہا کہ کورونا وائرس بعض ممالک کو بیماری سے وابستہ وجوہ کی بنا پر جابرانہ اقدامات اپنانے کا بہانہ دے سکتا ہے۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ یہ وبائی بیماری انسانی حقوق کا بحران بھی سکتی ہے۔
- مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپور میں تین افراد نے بدھ کے روز ایک ڈاکٹر اور ایک پولیس اہلکار پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے مریض کی جانچ کرنے گسوانی گاؤں گئے تھے۔
- مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ مرکز نے ریاست کو ناقص کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کٹس بھجوائی ہیں۔
- جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس اموات کی تعداد 1،83،280 کو عبور کرچکی ہے اور 185 ممالک اور علاقوں میں اس سے مجموعی طور پر 2,626,920 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔