مختصر مختصر: مرکز اور کسانوں کے درمیان مذاکرات کا آٹھواں دور بھی ناکا، اپوزیشن نے کیرالہ اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا، دیگر اہم خبریں
- کسانوں اور مرکزی حکومت کے درمیان آٹھویں دور کے مذاکرات بھی ناکام رہے۔ دونوں فریق اب تک کوئی حل نہیں نکال سکے ہیں۔ کسان تینوں قوانین کی منسوخی کے اپنے مطالبے پر قائم ہیں، جب کہ حکومت اس کے لیے راضی نہیں۔ اگلی میٹنگ 15 جنوری کو۔
- دہلی نے لندن سے آنے والے مسافروں کے لیے 7 روزہ لازمی سرکاری قرنطینہ کا حکم دیا ہے۔ کورونا وائرس کے لیے منفی پائے جانے والے مسافر پہلے ہفتے سرکاری قرنطینہ میں رہیں گے، اس کے بعد مزید سات دن تک گھر پر قرنطینہ میں ہوں گے۔ دریں اثنا ہندوستان میں برطانیہ کے نئے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے والوں کی تعداد 82 ہوگئی۔
- ممبئی حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمان لکھوی کو پاکستان میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گی۔ لشکر طیبہ کے سینئر کمانڈر کو دہشت گردی کی مالی اعانت کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔
- وزیر صحت ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ ’’آئندہ کچھ دنوں میں‘‘ کورونا وائرس ویکسین دستیاب ہوگی۔ جمعہ کے روز ملک بھر کے 737 اضلاع میں ویکسین ڈرائی رن کیا گیا۔
- کنگنا راناوت اور ان کی بہن نے بغاوت کے معاملے میں پولیس کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا۔ اداکار نے ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اپنے خیالات کے اظہار کے لیے نشانہ بنایا جارہا ہے۔
- اپوزیشن نے کیرالہ اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے ’’بدعنوانی روابط‘‘ کے خلاف احتجاج کیا۔ اپوزیشن نے آرٹیکل 179 کے تحت ایوان کی عزت کم کرنے کے الزام میں اسپیکر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے ایک قانونی قرارداد پیش کی تھی۔
- ایک پولیس افسر کی ہلاکت کے ساتھ ہی امریکی دارالحکومت کے تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ استعفوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
- عراقی عدالت نے نیم فوجی رہنما کے قتل کے الزام میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔ ایک ملیشیا گروپ کے عراقی نائب سربراہ ابو مہدی المہندس گذشتہ سال جنوری میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے ہمراہ ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔