مختصر مختصر: مرکزی حکومت کے ساتھ کسانوں کی پانچویں دور کی بات چیت بھی بےنتیجہ رہی، کسان تینوں قوانین کو واپس لینے کے مطالبے پرقائم، دیگر اہم خبریں

  1. کسانوں کا احتجاج لگاتار جاری: پانچویں دور کے مذاکرات بھی بےنتیجہ رہنے کے بعد مرکز اور کسان 9 دسمبر کو دوبارہ مذاکرات کے لیے ملاقات کریں گے۔ دریں اثنا اقوام متحدہ اور 36 برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کی۔
  2. کوویکسن کیا انجیکشن لینے کے بعد بھی ہریانہ کے وزیر انل وج کے کورونا مثبت پائے جانے پر دواساز کمپنی بھارت بایوٹیک نے کہا ہے کہ کوویکسین دوسرے انجیکشن کے 14 دن کے بعد اثر کرتی ہے۔ کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ فیز 3 میں ڈبل بلائنڈ کلینیکل ٹرائل بھی شامل ہے۔
  3. بی جے پی کے ریاستی صدر کا حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں بہتر مظاہرے کے بعد دعویٰ ہے کہ بی جے پی تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم اسد الدین اویسی نے ’’بی جے پی کے طوفان‘‘ کے دعووں کو مسترد کردیا۔
  4. یوپی کے سیتا پور ضلع میں مذہبی تبدیلی سے متعلق نئے قانون کے تحت سات افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک ہندو لڑکی کو اس کے گھر سے اغوا کیا ہے۔
  5. نرملا سیتا رمن کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی معیشت اگلے سال سے مثبت بحالی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جی ایس ٹی کا نفاذ ہندوستان کے وفاقی نظام کے لیے ایک بہترین چیز ہے۔
  6. تامل ناڈو میں طوفان بوریوی کی وجہ سے تیز بارش کے نتیجے میں سات افراد ہلاک۔ حکومت نے مہلوکین کے اہل خانہ کے لیے دس لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا۔
  7. ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کوویڈ ۔19 ویکسین ٹرائلز کے مثبت نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا وبائی بیماری کے خاتمے کے قریب ہے۔ تاہم عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے امیر ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غریب اور پسماندہ افراد سے فائدہ نہ اٹھائیں۔