مختصر مختصر: سپریم کورٹ نے کسانوں کے ایک مرکزی پینل کی تشکیل کی تجوزی دی،بھارت بایوٹیک کی ویکسین کے پہلے مرحلے کے ٹرائل میں کوئی منفی اثر نہیں، دیگر اہم خبریں
- سپریم کورٹ نے فارم قوانین پر تعطل کے حل کے لیے مرکزی کسانوں کے پینل کے تشکیل کی تجویز پیش کی: دریں اثنا کسان رہنماؤں نے سرکاری طور پر سینٹر کی تجویز کو مسترد کردیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے احتجاج کو بدنام کرنا بند کریں۔
- کابینہ نے ٹیلی کام اسپیکٹرم نیلامی کے اگلے دور کی منظوری دے دی: مرکزی حکومت نے چینی کی برآمد کے لیے سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا۔
- بھارت بایوٹیک کے کوویڈ 19 ویکسین کے بہترین نتائج ظاہر ہوئے۔ فیز 1 ٹرائلز میں کوئی منفی اثر نہیں۔ دریں اثنا ملک میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد بڑھ کر 99،32،547 ہوگئی۔
- کیرالہ کے بلدیاتی انتخابات میں بائیں بازو کی جماعت کے اتحاد نے واضح جیت حاصل کی۔
- وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا کہ نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ ریاست میں ’’موقع پرست سیاست‘‘ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
- مغربی بنگال: ٹی ایم سی رہنما سووندو ادھیکاری نے ایم ایل اے کی حیثیت سے استعفیٰ دیا۔ امت شاہ کے دورے کے دوران بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ دریں اثنا اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص انھیں کبھی بھی پیسوں سے نہیں خرید سکتا۔
- کرناٹک ہائی کورٹ نے ایمنسٹی انڈیا کو اپنے بینک اکاؤنٹس سے 60 لاکھ روپے واپس نکالنے کی اجازت دی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ستمبر میں غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے شبہے میں اس گروپ کے اکاؤنٹس کو منجمد کردیا تھا۔
- بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ایغور مسلمانوں کی نسل کشی اور مبینہ نظربندی کے معاملے چین پر مقدمہ چلانے کے انکار کیا۔ پراسیکیوٹر فتوؤ بینسودا نے کہا کہ یہ جرائم چین میں ہوئے ہیں جو عدالت کے دائرۂ اختیار میں نہیں ہے۔
- پارلیمانی پینل کے اجلاس میں بولنے اجازت نہ ملنے کے بعد راہل گاندھی نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ کانگریس لیڈر کو پینل کی چیئرپرسن جوال اورم نے اس وقت روک دیا، جب انھوں نے ایل اے سی کے ساتھ چینی جارحیت کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی۔