مختصر مختصر: سپریم کورٹ منگل کو مہاجر مزدوروں کے بحران پر سنائے گا فیصلہ، ملک بھر میں نو ہزار سے زیادہ تازہ کورونا متاثرین پائے گئے، دیگر اہم خبریں
- آج ہندوستان میں کورونا وائرس کے واقعات کی تعداد 2،26،770 ہوگئی۔ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 273 تاز اموات کے ساتھ 6،348 تک جا پہنچی ہے۔
- سپریم کورٹ نے تجویز دی ہے کہ مرکز اور ریاستوں کو ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے تارکین وطن مزدوروں کو 15 دن کے اندر ان کے آبائی مقامات تک پہنچانا چاہیے۔ اعلی عدالت نے کہا کہ وہ 9 جون کو تارکین وطن کارکنوں کے بارے میں حتمی حکم دے گی۔
- وزارت خزانہ نے کہا کہ وہ کورونا وائرس بحران کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کے درمیان اخراجات کو محدود کرنے کے لیے 31 مارچ 2021 تک تمام نئی اسکیموں پر روک لگائے گی۔ حکومت نے مزید کہا کہ صرف وزیر اعظم کی ’’غریب کلیان یوجنا‘‘ اور ’’آتما نربھر بھارت‘‘ پالیسی کے تحت کیے جانے والے اعلانات میں ہی اخراجات کی اجازت ہوگی۔
- ایک علاحدہ سماعت میں اعلی عدالت نے مرکز کو ہدایت کی کہ وہ نجی اسپتالوں کی طرف سے کورونا وائرس کے علاج معالجے کے لیے فیس مانگنے پر روک کے لیے درخواست کا جواب دے۔ عدالت آئندہ ہفتے اس معاملے کی سماعت کرے گی۔
- مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ مارچ میں دہلی کے نظام الدین علاقے میں منعقدہ تبلیغی جماعت کے واقعہ کی سی بی آئی تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔
- مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کے روز ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کے تین مرحلہ جاتی منصوبے کے پہلے حصے کے طور پر عبادت گاہوں، مالز، ریستورانوں، ہوٹلوں اور دفاتر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک معیاری آپریٹنگ طریقۂ کار جاری کیا۔ تمام ریستورانوں میں ماسک لازمی ہیں، جب کہ عبادت گاہوں میں بڑے اجتماعات اور بتوں کو چھونے پر پابندی ہے۔
- بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک گیر لاک ڈاؤن پر تنقید کرنے والے صنعت کار راجیو بجاج کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ وبائی امراض کے ماہر نہیں ہیں۔ بجاج، جو بجاج گروپ کے چیئرمین ہیں، نے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کو بتایا تھا کہ حکومت کے ذریعے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے "سخت لاک ڈاؤن” سے معیشت کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
- جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس نے 66.64 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے اور اب تک 3.91 لاکھ سے زیادہ افراد کی جانیں لے چکا ہے۔ وہیں 28.92 لاکھ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔