مختصر مختصر: سنگھو بارڈر پر کسانوں کے احتجاج کے مقام پر تشدد، دیگر اہم خبریں
- سنگھو بارڈر پر کسانوں کے احتجاجی مقام پر ایک گروپ نے کیا تشدد: کشیدہ صورت حال کے بعد ہریانہ کے 17 اضلاع میں آج شام 5 بجے تک انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئیں۔ دریں اثنا راہل گاندھی نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو کہا کہ وہ ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹیں۔ بجٹ اجلاس کے دوران صدر نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے جلسے کے دوران کسانوں کے ذریعے ترنگا کی توہین بدقسمتی ہے۔
- اقتصادی سروے نے 2021-22 میں 11 فیصد اضافے کے ساتھ ہندوستانی معیشت کے لیے بازیابی کی پیش گوئی کی ہے: اس نے دعوی کیا ہے کہ بھارت کی لاک ڈاؤن پالیسی کے نتیجے میں کورونا وائرس کی وجہ سے 37 لاکھ کم واقعات اور 1 لاکھ کم اموات واقع ہوئی ہیں۔
- دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب معمولی دھماکے کے بعد تمام ہوائی اڈوں، سرکاری عمارتوں پر الرٹ جاری: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ انھوں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے بات کی ہے اور انھیں سفارت خانے کے ’’مکمل تحفظ‘‘ کی یقین دہانی کرائی ہے۔
- مزاحیہ اداکار کنال کامرا نے توہین عدالت کے نوٹس کے جواب میں کہا کہ ’’لطیفوں کو کسی دفاع کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔ انھوں نے اس معاملے میں معافی مانگنے سے بھی انکار کردیا۔ مزاح نگار نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ ملک میں عدم رواداری کی ثقافت بڑھ رہی ہے۔
- مغربی بنگال کے سابق وزیر رجب بنرجی نے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا اور پارٹی چھوڑ دی۔ بنرجی کا استعفیٰ اس دن سامنے آیا جب وزیر داخلہ امت شاہ ریاست کے دورے پر ہیں۔
- دہلی کی ایک عدالت نے دہلی فسادات کے معاملے میں پنجرا توڑ کی ممبر دیونگنا کلیتا، نتاشا نروال کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے کہا کہ ان دونوں کے خلاف ابتدائی الزامات درست ثابت ہوئے ہیں۔
- ممبئی کی لوکل ٹرین خدمات عوام کے لیے یکم فروری سے دوبارہ شروع ہوں گی: اس سے قبل یہ خدمات صرف ضروری خدمات میں کام کرنے والوں اورخواتین مسافروں کے لیے کھولی گئی تھیں۔
- کرناٹک میں سرکاری حکم کی بنا پر گذشتہ سال فرقہ وارانہ تشدد کے 21 مقدمات واپس لیے گئے: میسور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سنہا بھی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے۔