مختصر مختصر: حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے ڈیکسامیتھاسن دوا کے استعمال کی اجازت دی، دیگر اہم خبریں

  1. ہفتہ کی صبح تک ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 5،08،953 ہوگئی اور اموات کی تعداد 15،685 تک جا پہنچی ہے۔ کل معاملات میں سے 1،97،387 افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں، جب کہ 2،95،880 افراد اس مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
  2. ہندستانی حکومت نے ہفتہ کے دن شدید اور معتدل علامات کے حامل کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے ڈیکسامیتھاسن دوا کے استعمال کی اجازت دی ہے۔
  3. ہفتہ کے روز مرکز نے کہا ہے کہ آٹھ ریاستوں میں کورونا وائرس کے 85.5 فیصد فعال واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک میں اس بیماری سے مجموعی طور پر 87 فیصد اموات بھی محض آٹھ ریاستوں میں ہوئی ہیں۔ وہ آٹھ ریاستیں مہاراشٹر، دہلی، تمل ناڈو، گجرات، تلنگانہ، اتر پردیش، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال ہیں۔
  4. کرناٹک نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ اتوار سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 5 جولائی تک کرفیو نافذ کردیا جائے گا۔ اس نے رات کے کرفیو کے اوقات کو رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک تبدیل کردیا۔ ریاست میں متاثرین کی تعداد 11،923 ہو گئی ہے۔ تاہم کیرالہ نے اتوار کے روز اپنا کرفیو اٹھا لیا۔
  5. جے پور میں یوگا گرو رام دیو اور پتنجلی کے چیف ایگریکیٹو آفیسر آچاریہ بال کرشنا اور تین دیگر افراد کے خلاف مبینہ طور پر گمراہ کن دعوے کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے کہ انھوں نے کورونا وائرس کا جڑی بوٹیوں سے علاج ڈھونڈ لیا ہے۔
  6. جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے ٹریکر کے مطابق دنیا میں اب تک کورونا وائرس 98 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کرچکا ہے اور اب تک قریب پانچ لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ وہیں 49 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔