مختصر مختصر: بنگال میں سنٹرل سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک، سونیا گاندھی نے ویکسین کی قلت کے لیے مرکزی حکومت کی بدانتظامی کو ذمہ دار ٹھہرایا، دیگر اہم خبریں

  1. الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے ایک بوتھ پر ووٹنگ اس وقت ملتوی کردی جب ترنمول کانگریس نے الزام لگایا کہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے وہاں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار اپنی جان اور سرکاری املاک کو بچانے کے لیے فائرنگ کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ سی آئی ڈی اس واقعے کی تحقیقات کرے گی۔
  2. کورونا وائرس کے معاملات میں ریکارڈ اضافے کے درمیان پنجاب اور دہلی نے ویکسین کی قلت کی شکایت کی۔ ویکسین کی کمی کے سبب ممبئی میں کئی نجی ویکسینیشن مراکز پیر تک کے لیے بند۔ سونیا گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک میں کورونا وائرس کی صورت حال کا بد انتظامی سے مقابلہ کر رہے ہیں، جس کے سبب سے ویکسین کی قلت ہورہی ہے۔
  3. دہلی میں ایک دن میں 7،897 نئے واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں مثبت شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 11،235 تک جاپہنچی ہے۔
  4. الیکشن کمیشن نے 20 اپریل کو رتبری، سونائی اور ہفلانگ حلقوں میں آسام کے 4 بوتھوں پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا۔ رتبری میں ہی بی جے پی کے امیدوار سے تعلق رکھنے والی کار میں ای وی ایم پائی گئی تھی۔
  5. مصر کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک 25 رکنی ہندوستانی عملے کے ساتھ Ever Given بحری جہاز کو نہیں چھوڑے گا، جب تک کہ اس کے مالکان معاوضہ ادا نہیں کردیتے۔ گذشتہ ماہ سوئز نہر اتھارٹی نے کہا تھا کہ مصر اس بحری جہاز کی وجہ سے ہونے والی ناکہ بندی کے سبب تقریباً 1 بلین ڈالر معاوضہ طلب کرے گا۔
  6. مذہبی تبدیلی کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ 18 سال سے زیادہ کا شخص اپنے مذہب کا انتخاب کرنے کے لیے آزاد ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بیان کالے جادو، توہم پرستی اور مذہب تبدیل کرنے پر پابندی کی درخواست کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے دیا۔
  7. میسور میں یومیہ مزدوروں کی لائبریری کو شرپسندوں نے نذرآتش کیا۔ جس کے بعد لائبریری کے لیے ایک دن میں ہی عطیہ دہندگان نے 7 لاکھ روپے جمع کیے۔ سید اسحاق کی قائم کردہ عوامی لائبریری میں 11،000 کتب کا ذخیرہ تھا۔