مختصر مختصر: آج پارلیمنٹ کے اجلاس کے شروع ہوتے ہی اٹھایا جا سکتا ہے حزب اختلاف کے ذریعے دہلی تشدد کا معاملہ، دیگر اہم خبریں
- پارلیمنٹ کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا، حزب اختلاف کے دہلی تشدد پر امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کا امکان: اسی دوران پولیس نے نالوں سے مزید تین لاشیں برآمد کیں جس کے بعد دہلی تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی۔
- دہلی میں جھڑپوں کے بارے میں افواہیں پھیلانے کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا: پولیس نے افواہوں کی وجہ ’’خوف و ہراس پھیلانے کے لیے شرپسند اور سماج دشمن عناصر کی مشترکہ کاوشوں‘‘ کو قرار دیا ہے۔
- مرکز کے دفعہ 370 کے اقدام کے خلاف درخواستوں کو اور بڑی بنچ میں بھیجنے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آج: پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے 23 جنوری کو اس کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
- امت شاہ نے الزم لگایا کہ ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کے لیے ہنگامہ آرائی کی اور ٹرینیں جلانے کا کام شروع کیا: ان کا یہ بیان دہلی میں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ تشدد میں 45 افراد کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔
- میگھالیہ میں جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی، پولیس شہریوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دے رہی ہے: پیہر خان گاؤں میں 37 سالہ اپہاس الدین کے گھر پر تین شرپسندوں نے حملہ کیا۔
- انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ میڈیا نے ان پر ’’گولی مارو۔۔‘‘ نعرے کو لے کر غلط الزامات لگائے ہیں: بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت نہیں کریں گے کیونکہ یہ معاملہ زیر سماعت ہے۔
- جے ڈی (یو) بہار میں این ڈی اے کے ساتھ 200 سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی، وزیر اعلی نتیش کمار کا دعوی۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں امن و امان میں بہتری آئی ہے اور ریاست میں آبادی کے باوجود جرائم کا تناسب ملک بھر میں سب سے کم ہے۔