مختصر مختصر: امت شاہ کا کہنا ہے کہ مرکز کسانوں کے مطالبے سننے کے لیے تیار ہے، آکسفورڈ ویکسین پہلے ہندوستان میں تقسیم کی جائےگی، دیگر اہم خبریں
- سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا دو ہفتوں میں آکسفورڈ کورونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لیے درخواست دے گا۔ کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے یہ ویکسین ہندوستان میں تقسیم کی جائے گی۔
- امت شاہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ہر کسان اور ان کے مطالبے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسان 3 دسمبر سے پہلے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو انھیں حکومت کی طرف سے بتائی گئی جگہ پر اپنا احتجاج منتقل کرنا پڑے گا۔
- جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 51 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ آرٹیکل 370 کے تحت خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے مرکزی علاقہ میں پہلی بار ہونے والے انتخابات ہیں۔
- ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے دعویٰ کیا کہ ’’ہمارے پاس کسانوں میں خالصتانیوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاعات ہیں‘‘۔ وزیر اعلی پنجاب امریندر سنگھ نے کھٹر پر اپنی حکومت کے کسانوں کے ساتھ برا سلوک کرنے پر سخت تنقید کی۔
- وکلاء نے جیل میں قید کارکن اسٹان سوامی کو سیپرز بھیجے، جیل حکام سے استدعا کی کہ وہ انھیں اطمینان کے ساتھ پانی پینے دیں۔ 83 سالہ سوامی کو پارکنسن کی بیماری ہے اور وہ گلاس کو پکڑ نہیں سکتے۔
- ایران نے اپنے اعلی ایٹمی سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا۔ ملک نے محسن فخر زادہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔
- اترپردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل حیدرآباد میں روڈ شو کیا، شہر کا نام تبدیل کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔ انھوں نے تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات سے قبل 2018 میں ہی حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر رکھنے کی بات کی تھی۔
- اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے ’’لو جہاد‘‘ کے خلاف آرڈیننس کو منظوری دی۔ آدتیہ ناتھ کی زیرقیادت حکومت کے ذریعہ پیش کردہ اس آرڈیننس زبردستی مذہبی تبادلوں کے لیے 5 سال تک کی قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
- دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ’’کنگنا اور ارنب کے معاملات میں آئے عدالتی فیصلوں نے ٹھاکرے حکومت کی پول کھول دی‘‘۔ مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت کے خلاف آوازوں کو دبایا نہیں جانا چاہیے۔