مختصر اہم خبریں: عام آدمی پارٹی نے دہلی پولیس پر بی جے پی کے مطابق کام کرنے کا الزم لگایا، دیگر اہم خبریں
- عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ شاہین باغ شوٹر کو پارٹی سے جوڑنے میں دہلی پولیس بی جے پی کے کہنے پر کارروائی کررہی ہے: بی جے پی نے دعوی کیا ہے کہ شاہین باغ میں گولی چلانے والا کپل گجر عام آدمی پارٹی کا ممبر ہے۔ پولیس نے جاری کی ہیں موبائل سے حاصل تصویریں۔
- چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 500 کے قریب، انفیکشن کی تصدیق 24،300 میں ہوئی: جاپان میں کروز جہاز پر سوار دس افراد میں بھِی اس وائرس کا مثبت نتیجہ آیا ہے۔ دریں اثنا ہندوستان نے وبا کے دوران چین سے سفر کرنے والوں کے لیے تمام ویزا منسوخ کردیے۔
- دہلی کے ایک انتخابی جلسے میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہماری حمایت کی لہر نے کچھ لوگوں سے راتوں کی نیند چھین لی ہے: اس دوران راہل گاندھی نے دعوی کیا کہ نریندر مودی تاج محل بھی فروخت کر سکتے ہیں وہیں اروند کیجریوال نے بی جے پی کو ”کل شام 1 بجے تک وزیر اعلی کے چہرے کا نام دینے” کا چیلنج کیا۔
- ملک بھر میں این آر سی کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں، مرکز نے پارلیمنٹ کو بتایا: حکومت نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ قومی آبادی کے اندراج کی مشق کے دوران کوئی دستاویز جمع نہیں کیے جائیں گے۔
- نرملا سیتا رمن نے کہا: انڈسٹری کو ہچکچاہٹ سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا اور ہندوستانی معیشت کو آگے بڑھانا ہوگا۔
- بیدر پولیس نے پانچویں بار سی اے اے مخالف ڈرامے پر اسکول کے بچوں سے پوچھ گچھ کا عمل تیز کیا: پولیس نے گذشتہ ہفتے اسکول کی صدر مدرس اور ایک بچے کی والدہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا تھا اور دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا تھا۔
- دہلی2012 اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون کے والدین نے ہائی کورٹ سے مجرموں کی سزائے موت پر تیزی سے عمل کی اپیل کی: اتوار کے روز ہائی کورٹ نے پھانسی پر روک کے مقدمے کی سماعت کے بعد اس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
- لوک سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامے کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اننت کمار ہیگڈے نے کہا ”گاندھی، نہرو کے خلاف کبھی بھی کوئی لفظ نہیں کہا”: ہیگڈے نے میڈیا پر ان کے تبصرے پر”غیرضروری” تنازعہ بھڑکانے کا الزام لگایا اور کہا کہ ”تمام متعلقہ خبریں جھوٹی ہیں”۔
- اے ایم یو پروکٹر نے استعفیٰ دیا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ وہ وائس چانسلر اور دیگر عہدیداروں کے استعفیٰ دینے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے: نئے پروکٹر نے کہا کہ 15 دسمبر کو کیمپس میں پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کے ساتھ بات چیت شروع کرنا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔
- کانگریس کے رہنما جناردن دویدی کے بیٹے نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی: سمیر دویدی نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی ”آگ” ہر جگہ پھیلنے سے پہلے ہی ملک کے عوام سے اتحاد کرنے کو کہا۔