مختصر اہم خبریں: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر پھر ہوئی فائرنگ، گزشتہ تین دن میں جامعہ میں دوسری فائرنگ، دیگر اہم خبریں
- جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر پھر ہوئی فائرنگ، گزشتہ تین دن میں جامعہ میں دوسری فائرنگ: عینی شاہدین نے بتایا کہ ریڈ اسکوٹر پر دو حملہ آور تھے اور ان میں سے ایک نے سرخ جیکٹ پہنی تھی۔
- 2012 دہلی اجتماعی زیادتی کے مرتکب افراد ہندوستان کے عدالتی نظام کو شکست دے کر لطف اندوز ہو رہے ہیں، مرکز نے ہائی کورٹ سے کہا۔ عدالت نے مرکز کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا کہ تمام فریقین کے اپنے دلائل ختم کرنے کے بعد وہ ایک حکم منظور کریں گے۔
- ہندوستان میں کورونا وائرس کے دوسرے مثبت کیس کی اطلاع، یہ بھی کیرالہ میں: لیکن کیرالہ کے وزیر صحت کے کے شیلجا نے کہا کہ ریاست اس کیس کی تصدیق سے قبل قومی انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے۔ دریں اثنا ہندوستان نے چینی شہریوں کے لیے عارضی طور پر آن لائن ویزا معطل کردیا وہیں چین میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 304 ہوگئی۔
- آج سے سبریمالہ میں خواتین کے داخلے سے متعلق معاملات کی جانچ کرے گی نو ججوں کی سپریم کورٹ بینچ: گذشتہ ہفتے چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے کہا تھا کہ ان معاملات میں جن سوالات کو حل کیا جائے گا وہ قطعی طور پر قانونی نوعیت کے ہوں گے۔
- وزارت خزانہ نے غیر مقیم ہندوستانیوں پر ٹیکس سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صرف ہندوستان میں حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس عائد کیا جائے گا: غیر مقیم ہندوستانیوں کو ان کی عالمی آمدنی پر ٹیکس واجبات کے بارے میں الجھن ہے۔
- خراب معیشت کو بحال کرنے کے لیے راہل گاندھی کا مودی کو مشورہ: ”اپنی جادوئی ورزش آزمائیں”: ایک دن پہلے ہی کانگریس کے رہنما نے مرکزی بجٹ کو ’کھوکھلا‘ کہا تھا۔
- چار اور کشمیری سیاسی رہنماؤں کو نظربندی سے رہا کیا گیا: اس رہائی کے باوجود ابھی بھی کشمیر کی مختلف جماعتوں کے 17 رہنما سری نگر کے ایم ایل اے ہاسٹل میں نظربند ہیں۔
- عام آدمی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ نے اروند کیجریوال کے پاکستان سے روابط ہونے کا دعوی کرنے پر آدتیہ ناتھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے: سنجے سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی ایک ‘سائیکوپیتھ’ ہیں اور انھیں مفت علاج کی پیش کش کی۔