لیہہ لداخ  میں تشدد کے بعد سماجی و ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک گرفتار

سونم وانگ چک نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ،سماجی کارکن کی گرفتاری کی اپوزیشن جماعت اور سماجی تنظیموں نے مذمت کی

 

نئی دہلی  لداخ , 26 ستمبر:۔

لداخ کے  معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو لیہہ پولیس نے جمعہ کو اُس پُرتشدد احتجاج کے بعد گرفتار کرلیا جو چھٹے شیڈول کے نفاذ کے مطالبے کے دوران 24 ستمبر کو بھڑک اٹھا تھا اور جس میں چار شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ یہ کارروائی وزارتِ داخلہ کی جانب سے وانگ چک پر عوام کو اُکسانے اور لداخ کی قیادت و مرکز کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے الزام کے دو روز بعد عمل میں لائی گئی۔اس سے قبل حکومت نے وانگ چک کے این جی او پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔ سونم وانگچک نے اپنی گرفتاری سے قبل جاری کردہ ویڈیو بیان میں ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اُنہیں نشانہ بنا کر اصل مسئلے سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے جیل بھیجنے سے بحران ختم نہیں ہوگا، بلکہ اس سے عوامی ناراضگی میں اضافہ ہوگا اور حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ وانگچک نے لیہہ میں اپنی طویل بھوک ہڑتال کے دوران عوامی جذبات بھڑکانے والی تقاریر کیں اور عرب اسپرنگ و نیپالی طلبہ تحریک کا حوالہ دے کر لوگوں کو مشتعل کیا، جس کے نتیجے میں پُرامن مظاہرے تشدد میں بدل گئے۔ 24 ستمبر کو مظاہرین نے سرکاری دفاتر پر حملے کیے، گاڑیاں نذرِ آتش کیں اور پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، جس کے جواب میں فورسز کی فائرنگ سے چار مظاہرین جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وانگچک کو اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے پوچھ گچھ کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ اُن پر تاحال باضابطہ مقدمہ درج نہیں کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اُن کے خلاف غیر قانونی اجتماع اور عوام کو اُکسانے سے متعلق دفعات کے تحت کارروائی ہوگی۔

کام کے مطابق حالیہ کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں نیپالی شہری اور جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد بھی شامل ہیں۔ تحقیقات کاروں نے اس ہنگامہ آرائی میں بیرونی عناصر کے کردار کا جائزہ شروع کردیا ہے۔

دریں اثنا لداخ میں اپوزیشن جماعتوں اور سماجی حلقوں نے وانگچک کی گرفتاری پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے کشیدگی کم ہونے کے بجائے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ایک مقامی کونسلر نے کہا کہ حکومت کو عوام کے آئینی مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

hacklink panel |
betorder giriş |
güncel bahis siteleri |
hacklink panel |
şans casino |
deneme bonusu veren siteler |
gamdom |
gamdom giriş |
yeni casino siteleri |
casino siteleri |
casibom |
deneme bonusu |
gamdom giriş |
gamdom |
gamdom giriş |
gamdom giriş |
gamdom |
gamdom |
gamdom giriş |
90min |
En yakın taksi |
Taksi ücreti hesaplama |
casibom |
casibom giriş |
meritking |
new |
hit botu |
meritking |
onlyfans nude |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
sweet bonanza oyna |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
bahis siteleri |
matadorbet giriş |
deneme bonusu veren siteler |
bonus veren siteler |
1xbet giriş |
casino siteleri |
bahis siteleri |
deneme bonusu veren siteler |
bonus veren siteler |
casino siteleri |
deneme bonusu veren siteler |
casino siteleri |
Meritking güncel |