لوک سبھا الیکشن  سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہوں

 ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما ڈیرک اوبرائن   کا الزام ، بی جے پی الیکشن کمیشن کو اپنے دفتر میں تبدیل کر رہی ہے

کولکاتہ،19،مارچ :۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے سینئر لیڈر ڈیرک اوبرائن نے منگل کو کہا کہ پارٹی چاہتی ہے کہ لوک سبھا انتخابات کی نگرانی سپریم کورٹ کرے کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی "حرکتیں الیکشن کمیشن جیسے اداروں کو تباہ کر رہی ہیں”۔ راجیہ سبھا میں ٹی ایم سی لیڈر نے پوچھا کہ کیا بی جے پی عوام کا سامنا کرنے سے اتنی ڈرتی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو اپنی پارٹی کے دفتر میں تبدیل کر رہی ہے؟ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر کہا، ”بی جے پی کی گندی چالیں الیکشن کمیشن آف انڈیا (EIC) جیسے اداروں کو تباہ کر رہی ہیں۔ کیا بی جے پی عوام کا سامنا کرنے سے اتنی خوفزدہ ہے کہ وہ اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے ای سی آئی کو پارٹی دفتر میں تبدیل کر رہی ہے؟

اوبرائن نے کہا، "منتخب ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے تبادلےکس حد تک جائز ہیں ،آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیےہم سپریم کورٹ کی نگرانی میں 2024 کے انتخابات چاہتے ہیں۔ ای سی آئی نے مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) راجیو کمار کو ہٹانے اور وویک سہائے کو مقرر کرنے کی ہدایت دی ہے، جنہیں کمیشن نے ایک بار معطل کر دیا تھا۔ٹی ایم سی نے بی جے پی پر آئینی اداروں کو کنٹرول کرنے کا الزام لگایا ہے۔ کمیشن کے فیصلے کی وجہ سے حکمراں ٹی ایم سی اور اپوزیشن بی جے پی کے درمیان سیاسی الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بی جے پی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔