لبنان میں اسرائیلی دہشت گردی جاری ، دیہی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، 45 افراد جاں بحق
حزب اللہ کے عبوری سر براہ نعیم قاسم نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ہم اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
بیروت ،30ستمبر :۔
لبنان میں حزب اللہ کے سر براہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد بھی اسرائیلی بڑے پیمانے پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اب اسرائیلی نے شہری علاقوں کے علاوہ دیہی علاقوں کو بھی نشانہ بنارہا ہے۔اسرائیل اور لبنان کے درمیان موجودہ لڑائی خطے کے لیے مہلک ثابت ہو رہی ہے۔ لبنانی وزارت صحت نے جانکاری دی ہے کہ اتوار کو اسرائیلی فوج نے دو الگ الگ علاقوں میں تابڑ توڑ فضائی حملے کیے، جس میں کم سے کم 45 لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ 76 زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق یہ حملے جنوبی لبنانی گاؤں این الڈلب اور مشرقی لبنان کی بیکا وادی میں بالبیک-ہرمیل علاقے میں ہوئے۔ این الڈلب میں 24 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ بالبیک-ہرمیل میں 21 لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
حالیہ دنوں میں اسرائیل کی تیز بمباری کی وجہ سے ہزاروں لبنانی شہری اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ فضائی حملوں میں یہاں کی عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل جنگجو تنظیم حزب اللہ کو ختم کرنے کی بات کرکے لبنان میں مسلسل حملے کر رہا ہے لیکن یہاں سینکڑوں بے قصور لوگوں کی جانیں بھی جا رہی ہیں۔ ہلاک شدگان میں کثیر تعداد میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف وزیر اعظم نیتن یاہو نے صاف طور پر واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر حملے نہیں روکنے والے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کے ذریعہ لبنان میں کیے گئے فضائی حملوں میں اب تک 1640 لوگوں کی جانیں تلف ہوئی ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔ مرنے والوں میں 104 بچے اور 194 خواتین شامل ہیں۔
دریں اثنا حسن نصر اللہ کی شہادت کےبعد حزب اللہ کے عبوری سر براہ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ کی شہہ سے اسرائیل لبنان میں عام شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ ہم اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ پیجر حملوں، واکی ٹاکی حملوں اور پھر حسن نصر اللہ کی شہادت جیسے واقعات کسی اور تنظیم کے ساتھ ہوتے تو وہ کب کی ختم ہوچکی ہوتی لیکن حزب اللہ شہادت سے محبت کرنے والی جماعت ہے اور ہر قسم کی قربانیوں اور تکالیف کے باوجود اسرائیل کے خلاف لڑتی رہے گی۔
بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں اسرائیل کے حملوں میں حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ سمیت کئی بڑے افسر ہلاک ہو چکے ہیں۔ آئی ڈی ایف کے حملوں میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب، رادوان فورسز کا ٹاپ کمانڈر ابراہیم عقیل، کمانڈر احمد ویہبے، علی کاراکی، ڈرون یونٹ ہیڈ محمد سرور، میزائل یونٹ کے چیف ابراہیم کوبوسی سمیت کئی بڑے افسر ہلاک ہو چکے ہیں۔