لبنان اسرائیل جنگ :سعودی عرب اور مصر نےلبنان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا
بیروت ،05 اکتوبر :۔
مشرق وسطیٰ کے حالات روز بروز جنگ زدہ ہوتے جا رہے ہیں ۔اسرائیل اور حزب اللہ کی جنگ کے درمیان ایران کے ذریعہ اسرائیل پر براہ راست حملے نے مشرق وسطیٰ کے حالات کو مزید کشیدہ کر دیا ہے ۔اب ہر آنے والا وقت حالات کو خراب کر رہا ہے۔دریں اثنا خطے کے عرب ممالک بھی اس جنگ سے تشویش میں مبتلا ہیں ۔ دریں اثنا خلیج تعاون کاونسل نے اسرائیل کے خلاف لبنان اور ریان کے موقف کی حمایت کی ہے وہیں سعودی عرب اور مصر نے لبانان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور مصر نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے انتظامات یا طریقہ کار کو مسترد کر تا ہے جو لبنان کی حفاظت اور خودمختاری کو متاثر کریگا ۔مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج جمعہ کو ایک فون کال کے دوران بتایا کہ دونوں وزراء نے لبنان کی صورتحال اور خطے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
مصری وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان تمیم خلاف نے کہا کہ دونوں وزراء نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ۔ دونوں نے موجودہ بحران کے دوران لبنان اور لبنانی عوام کے ساتھ مصر اور سعودی عرب کی مکمل یکجہتی پر زور دیا۔
دونوں وزرا نے لبنانی عوام کو انسانی ہمدردی کے تمام پہلوؤں کی فراہمی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور لبنانی ریاست کو اس کے تمام اداروں کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی اور پوری لبنانی سرزمین پر اپنی خودمختاری کو بڑھانے کے قابل بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔