لاک ڈاؤن میں دو ہفتے کی مزید توسیع: وزارت داخلہ
نئی دہلی، یکم مئی: دی ٹربیون کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔
Ministry of Home Affairs issues order under the Disaster Management Act, 2005 to further extend the Lockdown for a further period of two weeks beyond May 4: MHA pic.twitter.com/Cw4bkdMTFU
— ANI (@ANI) May 1, 2020
اگلا لاک ڈاؤن 4 مئی سے نافذ ہوگا۔
لاک ڈاؤن میں پچھلی توسیع 3 مئی کو ختم ہونے والی تھی۔
یہ فیصہ آج اس وقت لیا گیا ہے، جب وزارت صحت کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے عرصہ میں ملک میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار میں 1،993 کا اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق متاثرین کی تعداد اب تک 35،000 سے بھی زیادہ ہے جن میں 1،147 اموات بھی شامل ہیں۔