فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی پرچم اتارنے پر حیدرآباد میں مسلم نوجوان پر مقدمہ،گرفتار

نئی دہلی ،17 مئی :۔

حیدرآباد پولیس نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر اسرائیلی پرچم کو نیچے اتارنے پر ایک نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جسے تلنگانہ حکومت نے شہر میں مس ورلڈ مقابلہ کی تقریبات کے حصہ کے طور پر لہرایا تھا۔ سیف آباد تھانے کے ایس ایچ او نے محمد ذاکر کے خلاف کرائم نمبر 138/2025 اور 141/2025 کے تحت دو مقدمات درج کر لیے ہیں۔ حیدرآباد سٹی پولیس نے ہفتہ کے روز اس کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے قومی پرچم کو ہٹانے کے عمل کو "بے عزتی کرنے والا عمل” قرار دیا ۔پولیس کے مطابق فی الحال واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مس ورلڈ 2025 مس ورلڈ مقابلہ کا 72 واں ایڈیشن ہوگا، جو 31 مئی 2025 کو حیدرآباد، تلنگانہ، ہندوستان کے HITEX نمائشی مرکز میں منعقد ہوگا۔ تاہم کئی سوشل میڈیا ہینڈلز غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے خلاف احتجاج میں اسرائیلی پرچم ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔